• صفحہ اول>>کاروبار

    چین  امریکہ تعاون دونوں کے لیے فائدہ مند ہے ، دورے سے مزید فوائد کے منتظر ہیں  ، چین میں  موجود امریکی تاجروں کی رائے

    (CRI)2026-05-14

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین پر اس وقت د نیا بھر کی توجہ ہے ۔اس دورے میں ان کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی موجود ہے ، جس کی وجہ سے تجارتی اور اقتصادی موضوعات اس دورے پر بیرونی توجہ کے مرکزی نکات میں شامل ہو گئے ہیں ۔ چین میں دو امریکی تاجروں نے حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

    ایم سی ایم ہولڈنگ گروپ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مینویل سی مینینڈیز نے کہا کہ گزشتہ 40 سال میں ، انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ چین کا کاروباری ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے، اور اس کے کھلے پن کی رفتار مزید بڑھ رہی ہے۔ان کا ماننا ہے کہ چین کی ترقی نہ صرف "اچھی"، بلکہ "بہت اچھی" ہے اور اسے ایک "معجزہ" کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔ انہوں نےکہا کہ کاروباری نقطہ نظر سے، یقین اور استحکام بہت اہم ہیں اور چین میں یہ دو چیزیں موجود ہیں ۔ ترقی کے لحاظ سے، چین مواقعوں سے بھرپور ہے۔ ان کے خیال میں صدر شی جن پھنگ اعلیٰ معیار کی ترقی پر خاص توجہ دے رہے ہیں، اور ان کی توجہ اب مستقبل کی صنعتوں، صاف توانائی، اور سبز توانائی وغیرہ پر مرکوز ہیں، اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ امریکہ-چین تعاون کے لیے بہترین شعبے ہیں۔

    چائنا -امریکہ چیمبر آف کامرس کے بورڈ کی رکن اور یونائیٹد فیملی ہیلتھ کئر کی بانی رابرٹا لپسن نے بتایا کہ صحت کا شعبہ چین میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے اور بہتری لانے والے شعبہ جات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اوسط عمر کے بڑھنے اور حاملہ خواتین اور بچوں کی اموات میں کمی کو دیکھیں تو یہ یہ ترقی واقعی متاثر کن ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور کاروباری حلقے کو درپیش کچھ مخصوص مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    صدر ٹرمپ کے نو سال بعد دوبارہ چین کا دورہ کرنے کے حوالے سے، یہ دونوں تاجر توقع رکھتے ہیں کہ فریقین تجارتی شعبے خاص طور پر ٹیرف، سرمایہ کاری وغیرہ کے شعبوں میں پیش رفت کریں گے ۔ ان کے خیال میں دونوں ممالک کو مصنوعی ذہانت کی حکمرانی میں بھی بات چیت کو مضبوط کرنا چاہیے۔

    ویڈیوز

    زبان