چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے 14 مئی کو اپریل کا چائنا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس جاری کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ای کامرس لاجسٹکس کے حجم نے تیز ترقی کو برقرار رکھا، جو مجموعی طور پر مستحکم ہے اور بلندی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔
اپریل میں چائنا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس 110.6 پوائنٹس رہا جس میں ماہ بہ ماہ 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ ایکسپریس ڈیلیوری کمپنیوں نے مستحکم آپریشنز کو برقرار رکھا، اور متعدد سپلائی سائیڈ انڈیکیٹرز میں بہتری آتی رہی۔
پورے ملک میں ای کامرس لاجسٹکس نیٹ ورک نے موثر آپریشن کو برقرار رکھا۔ ای کامرس لاجسٹکس انڈسٹری نے سروس میں بہتری اور سہولت کی خاطر اپ گریڈ یشن کو فعال طور پر فروغ دیا۔
مجموعی طور پر، آنے والے دنوں میں شہریوں کے سفر اور آن لائن خریداری کی ضروریات میں مزید اضافہ متوقع ہے اور توقع ہے کہ مئی میں ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں استحکام کے ساتھ بتدریج اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔



