برطانوی میڈیا نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ برطانوی حکومت چین کے جنگیے گروپ کی ذیلی کمپنی برٹش اسٹیل کو قومی تحویل میں لینے کے لئے قانون سازی کرے گی۔ چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے برٹش اسٹیل کمپنی کے معاملات چینی ادارے سے اپنے کنٹرول میں لے چکی ہے، جبکہ اس معاملے پر چین کا مؤقف ہمیشہ واضح اور مستقل رہا ہے، یعنی چاہے برطانوی حکومت کچھ بھی کرے، اسے برٹش اسٹیل پر چینی کمپنی کی بھاری سرمایہ کاری اور برطانوی معیشت اور معاشرے میں چینی کمپنی کی خدمات کا بھرپور خیال رکھنا ہوگا اورچینی کمپنی کی خواہشات اور مارکیٹ کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے انتظامی اقدامات کے غلط استعمال سے گریز کرنا چاہئے اور چینی کمپنی کے ساتھ منصفانہ اور باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنا چاہیے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امید ہے کہ برطانوی حکومت فیصلہ کرنے میں احتیاط سے کام لے گی اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا صحیح معنوں میں تحفظ کرے گی تاکہ مشکل سے حاصل ہونے والے چین-برطانیہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کا عمدہ ماحول برقرار رکھا جائے۔ چین صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کرےگا اور اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔



