• صفحہ اول>>کاروبار

    چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو، 22 سے 26 جون تک چین میں منعقد ہو گی

    (CRI)2026-05-22

    22 مئی کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ "دنیا سے منسلک، مستقبل کی تخلیق" کے موضوع پر ، چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین پروموشن ایکسپو 22 سے 26 جون تک بیجنگ میں منعقد ہو گی۔

    رواں سال کی سپلائی چین ایکسپو میں پہلی بار ،مصنوعی ذہانت کا خصوصی زون قائم کیا جائے گا، جب کہ جدت و اختراع سے متعلق گزشتہ سال شروع کیے گئے زون کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے گا۔ شیونگ آن نیو ایریا، اپنی اختراعی صلاحیتوں اور اعلیٰ درجے کے ہائی ٹیک صنعتی ماحولیاتی نظام بشمول مصنوعی ذہانت اور ایرو سپیس انفارمیشن کے ساتھ پہلی بار آزادانہ طور پر نمائش میں شرکت کرے گا ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نمائش میں پہلی مرتبہ پیش کی جانے والی اشیا اور نئی ٹیکنالوجیز کی تعداد 160 سے زیادہ ہو گی۔

    رواں سال کی سپلائی چین ایکسپو میں آسٹریلیا پہلی مرتبہ باضابطہ طورپر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان