• صفحہ اول>>کاروبار

    رواں سال کے پہلے پانچ ماہ تک گوانگ دونگ کی درآمدات و برآمدات میں ڈبل ڈجٹ اضافہ برقرار

    (CRI)2026-06-12

    چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق، اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں چین کے صوبے گوانگ دونگ کی درآمدات و برآمدات 4.44 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18.8 فیصد کا اضافہ ہے اور اس دوران مسلسل پانچ ماہ تک دوہرے ہندسے کی شرح نمو برقرار رہی۔ ان میں برآمدات 10.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2.61 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 32.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.83 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں۔

    برآمدی اشیا کے لحاظ سے، پہلے پانچ مہینوں میں صوبہ گوانگ دونگ نے 1.84 ٹریلین یوآن مالیت کی مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات برآمد کیں، جن میں 15.1 فیصد کا اضافہ ہوا، اور یہ اس صوبے کی مجموعی برآمدات کا 70.5 فیصد بنتا ہے۔ درآمدی اشیاء کے لحاظ سے ، پہلے پانچ مہینوں میں گوانگ دونگ کی درآمدی اشیا میں اضافہ برآمدات کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہا۔ اس مدت کے دوران، مربوط سرکٹس کی درآمد 709.97 بلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ 42.8 فیصد کا اضافہ ہے اوریہ گوانگ دونگ کی مجموعی درآمدات کا 38.9 فیصد بنتا ہے۔ اسی مدت کے دوران، روزمرہ استعمال کی عام اشیا جیسے ویجٹیبل آئل، بیف، ڈیری پراڈکٹس، اور سی فوڈ کی درآمدات میں بالترتیب 130 فیصد ، 70.9 فیصد، 8.4 فیصد اور 6.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان