
11 جون 2026 کو میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باضابطہ آغاز ہوا۔ میکسیکو سٹی کے آزٹیکا سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میکسیکن ثقافت اور اس تاریخی سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ سٹیڈیم میں فٹ بال شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد ،شکیرا سمیت دیگر معروف فنکاروں کی پرفارمنسز اور شاندار آتش بازی سے محظوظ ہوئی۔ (شنہوا۔ لو مو زی)



