
مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ کے شہر جنہوا میں ایک فوٹو وولٹک کمپنی کی ورکشاپ میں،بر آمدات کے لیے شمسی آلات تیار کیے جا رہے ہیں۔ (تصویر/جِن سی چھینگ)
17 جون 2026 (پیپٌلز ڈیلی آن لائن)قابل تجدید توانائی کی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں سے ایک شعبہ ،فوٹو وولٹک (پی وی) کا ہے اور چین میں حالیہ برسوں کے دوران اس شعبے میں تیز رفتار ترقی ہوئی ہے۔
چودھویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے دوران، چین کی پی وی مینوفیکچرنگ صنعت کی سالانہ پیداواری مالیت 1 ٹریلین یوان (147.65 بلین ڈالر) سے تجاوز کر گئی؛ کل برآمدات 180 بلین ڈالر سے زیادہ رہیں؛ مجموعی تنصیبی صلاحیت 1,200 گیگا واٹ سے زائد رہی اور پی وی ماڈیولز 200 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں برآمد کیے گئے۔
تاہم اس شعبے میں کئی چیلنجز بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ چین کی پی وی مصنوعات کو 2024 سے، غیر ملکی مارکیٹس میں شدید اور اکثر نا مناسب مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چائنا فوٹووولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ایک نمائندے کے مطابق، کچھ کمپنیز نے برآمدات کے دوران مسابقت میں زیادہ تر، کم قیمتوں کے ساتھ حصہ لیا ہے، جس نے صنعت کے منافع کو کم کر دیا ہے جبکہ چین کی پی وی سیکٹر کے خلاف ، اینٹی ڈمپنگ اور کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی کی تحقیقات جیسے تجارتی تنازعات کےخطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
یکم اپریل 2026 سے، چین نے فوٹو وولٹک مصنوعات کے لیے برآمدی ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کر دیا۔ صنعتی ماہرین کی رائے میں یہ اقدام کمپنیز کو بڑے پیمانے پر توسیع کی بجائے ٹیکنالوجی کی قیمتوں، برینڈ کی تشکیل نیز زیادہ موثر، قابل اعتماد اور انٹیلی جنٹ مصنوعات کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دے گا، جس سے صنعتی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔
صوبہ جہ جیانگ کے شہر جنہوا کی رون ما سولر فیکٹری میں، روبوٹک آرم اور خودکار نظام مل کر سلیکون ویفرز کو سولر ماڈیولز میں تبدیل کرتے ہیں۔ کمپنی کے ایک ایگزیکٹو شیا ویوان بیاو کا کہنا ہے کہ ، کمپنی نے وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا سے نئے آرڈرز حاصل کیے ہیں، جس کی وجہ سے پیداواری صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بڑے اداروں کے لیے، عالمی توسیع اب صرف سامان کی برآمدات تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں برینڈ اور پیداواری صلاحیت برآمد کرنا بھی شامل ہے۔
فوٹو وولٹک کی پیداوار میں مہارت رکھنے والی ایسٹرونرجی کے ایگزیکٹو نائب صدر ،حوانگ حائی یان کے مطابق، عالمی توسیع صرف غیر ملکی فروخت کے چینلز سے متعلق نہیں رہی ہے اب یہ مقامی موجودگی قائم کرنے اور ویلیو چین کے پورے عمل میں مکمل طور پر مقامی آپریشنز کو یقینی بنانے سے متعلق ہے۔

صوبہ جہ جیانگ کی چھانگ شنگ کاونٹی میں کسان، ایک فشری- سولر لمپلیمنٹری پاور بیس تلے واقع مچھلی کے تالابوں میں جھینگے چھوڑرہے ہیں ۔ (تصویر/چھین حائی وئے)
مارچ میں، ایسٹرونرجی نے ترکیہ کے صوبے کو نیا کے شہر ایریغلی میں ایک بڑے سولر اینڈ سٹوریج منصوبے کا معاہدہ کیا ۔ اس منصوبے کے لیے درکار تمام پی وی ماڈیولز کمپنی کے مقامی کارخانے نے فراہم کیے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی، چنٹ گروپ نے ماڈیولز، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور تعمیراتی خدمات کا ایک جامع ون سٹاپ حل فراہم کیا۔ حوانگ حائی یان کا کہنا ہے کہ بنیادی مصنوعات اور نظام کے انضمام سے لے کر پراجیکٹ کی ترسیل تک ہماری، مکمل ویلیو چین فراہم کرنے کی صلاحیت بین الاقوامی مسابقت میں ایک موثر فائدہ فراہم کرتی ہے۔
جہ جیانگ چین کے ان اہم صوبوں میں سے ایک ہے، جہاں شمسی توانائی کی صنعت اور گرڈ سے جڑی ہوئی شمسی توانائی کی تنصیبی صلاحیت کی بڑی مقدار موجود ہے۔ جہ جیانگ کے صوبائی محکمہ برائے اقتصادی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈیجیٹل اکانومی ڈویژن کے ایک اہلکار کے مطابق،اس صنعت کی صلاحیت میں 2023 سے مسلسل توسیع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کچھ کمپنیز "انوولوشن سٹائل " کی مسابقت میں شامل ہوئی ہیں۔ اس کے جواب میں ، گزشتہ سال جہ جیانگ نے نئی معاون پالیسیز کا اعلان کیا، جو صنعت کی خود انضباطی اور پیداواری کنٹرول کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
جہ جیانگ صوبے کے شہر ، جیا شنگ میں ایسٹرونرجی کی ہائنینگ بیس پر ایک قومی سطح کی سبز فیکٹری ہے، جہاں پیداوار بتدریج ڈیجیٹلائزڈ اور انٹیلی جنٹ ہو رہی ہے۔ اس فیکٹری کے سربراہ، پھانگ شاؤ حوا کے مطابق، 2016 میں فیکٹری نے "پی وی مینوفیکچرنگ پلس انٹرنیٹ" ماڈل کی ابتدا کی۔
جہ جیانگ ہی میں واقع ،نیو انرجی ٹیکنالوجی کے عالمی رہنما آئی کو کے ایک نمائندے نے کا کہنا ہے کہ پرانی پیداوری صلاحیت کو لازمی ختم کیا جائے گا اور صنعت کےمسابقتی عمل کو ٹیکنالوجی اور معیار کی بنیاد پر آخرکار ایک مثبت دائرے میں واپس آنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی وی ایکسپورٹ ٹیکس کٹوتی کا خاتمہ شمسی صنعت کے لیے "ویلیو ڈرائیو گلوبلائزیشن " کے نئے دور کا آغاز ہے۔ طویل مدتی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ برآمدات کی قیمتوں کو غیر مستحکم، کم سطحوں پر اٹکے رہنے سے روکنے میں مدد دے گا اور بیرون ملک مارکیٹس میں قیمتوں کی زیادہ معقول بحالی میں مدد دے گا۔
جہ جیانگ کے گاوں ، سونگ جنگ میں، 40 میگا واٹ کے سولر-پلس-کمیلیا اولیفیرا پراجیکٹ کا فضائی منظر (یانگ بو)
پی وی -پلس کے انتہائی مسابقتی دور میں ایپلی کیشن کے منظرناموں میں توسیع ہو رہی ہے۔ جہ جیانگ کے شہر ،یوئے چھنگ میں وینگلہ کے بحال شدہ علاقے سے تقریباً 700 میٹر دور، تقریباً پانچ لاکھ شمسی پینلز تلے ٹھنڈے پانیوں میں مچھلیاں تیر رہی ہیں۔ یہ وینگ جو تھیان تھائی فشری- سولر کمپلیمنٹری منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے منیجر کاکہنا ہے کہ ہم نے شروع سے ہی ماہی پروری کو منصوبے کے ڈیزائن میں شامل کیا۔ ہر مو (تقریباً 667 مربع میٹر) ماہی گیری کی مد میں سالانہ 3,000 یوان ($443.57) سالانہ کی اضافی آمدنی دیتا ہے اور اس سے ملازمتوں کے 1,000 سے زیادہ اسباب بنے ہیں۔
تھیان شن کاونٹی کے گاوں میان چھیان لنگ میں، پہاڑیوں کو ڈھانپے ،شمسی پینلز کی قطاروں میں ایک نمائشی بیس ، فوٹو وولٹکس کو طبی استعمال میں آنے والے چینی یی او کے درختوں کی کاشت کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔
اس منصوبے سے گاوں کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 200,000 یوان ($29,571.20) کی سالانہ آمدن ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، قریبی ایوی ایشن سپورٹس کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے ، گاؤں نے ایک سیاحتی پروگرام شروع کیا ہے جوسیاحوں کو فضا سے شمسی تنصیبات کو دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔
جہ جیانگ سولر انرجی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ، شین فو شن کے مطابق، ایپلی کیشنز کے نئے منظرناموں کی مسلسل ترقی ، پیداوار کی صلاحیت میں توسیع سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دےسکتی ہے۔ مستقبل میں ، چھوٹی تنصیبات کی جگہ بڑے اور زیادہ موثر نظاموں کے ساتھ ساتھ پرانی سہولیات کی اپ گریڈنگ، شمسی توانائی کی صنعت کی ترقی کے نئے محرکات بن سکتے ہیں۔



