• صفحہ اول>>ویڈیوز

    گوانگ جو ڈریگن بوٹ ٹیم، برطانیہ کی سب سے بڑی دوان وو فیسٹیول ریس  کی چیمپیئن

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-18

    18 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) 13 جون کو جنوبی چین سے ہزاروں میل دور ، برطانیہ میں گریٹر مانچسٹر کے سالفورڈ کیزے پانیوں میں چینی طرز کے ڈھول کی تھاپ پہ لنگ نان ڈریگن بوٹ ثقافت نے دھوم مچا دی۔

    گوانگ جو کی ڈسٹرکٹ تھیان حہ کی دو ڈریگن بوٹ ٹیمز نے 12ویں یو کے چائنیز ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ لیے دہ ڈریگن بوٹ ٹیم نے چیمپئن شپ جیتی جبکہ یانگ جی ڈریگن بوٹ ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گوانگ جو کی دونوں ٹیمز کی ثقافتی جڑیں بے حد گہری ہیں۔ لیے دہ دہ اربن ویلیج کی تاریخ تقریباً 900 سال پرانی ہے اور اس کے رہائشی ایک صدی سے ڈریگن بوٹ ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹیم بین الاقوامی مقابلوں کی عادی ہے اور نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں ایک ڈریگن بوٹ ریس جیت چکی ہے۔ اس سال پہلی بار اس نے برطانیہ کے چائنا ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں شرکت کی اور ایک اور شاندار فتح حاصل کی۔ لیے دہ دہ اکنامک ڈویلپمنٹ کمپنی کے صدر، لی چھی یینگ کا کہنا ہے کہ ٹیم نے طویل سفر کے بعد جیٹ لیگ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی تمام توانائیاں لگا دیں۔ ان کی رائے میں ، یہ ایونٹ صرف کھیلوں کا ایونٹ ہی نہیں تھا بلکہ شیر کے رقص، روایتی پرفارمنس، اور مقامی فنون کی نمائش کے ساتھ، یہ فیسٹیول چین کی ثقافت کو بیرون ملک پیش کرنے کاایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

    12ویں یو کے چائنیز ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے شرکا کا گروپ فوٹو۔( یانگ حاو پھینگ)

    12ویں یو کے چائنیز ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے شرکا کا گروپ فوٹو۔( یانگ حاو پھینگ)

    اس سالانہ تقریب میں برطانیہ کی 50 سے زائد ٹیمز شرکت کرتی ہیں اور کئی ہزار لوگ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ یہ شرکا مختلف کمیونٹیز اور تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں یو کے نیشنل ہیلتھ سروس، ملٹی نیشنل کارپوریشنز، جامعات، مقامی حکومتی ادارے، چینی کاروباری ادارے اور غیر ملکی چینی ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ یہ ایونٹ ڈریگن بوٹنگ کی ثقافت اور پس منظر کی بنیاد پر لوگوں کو باہم منسلک کرنے کی منفرد صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک یادگار تجربہ تھا ۔ یانگ جی ڈریگن بوٹ ٹیم کی رکن ،لی جنگ وین کے نزدیک ڈریگن بوٹنگ کا مطلب، "ایک کشتی، ایک دل، مل کر آگے بڑھنا" ہے یہ مکمل طور پر ٹیم ورک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین میں روایتی دوان وو فیسٹیول کا ماحول مضبوط ہے، لیکن برطانیہ میں بین الاقوامی سیٹنگ نے دلچسپ تجربہ فراہم کیا۔ " انہوں نے کہا۔ لیے دہ دہ ٹیم کے ہیڈ کوچ لیانگ جان پھینگ نے ایونٹ کے منتظمین اور مقامی تماشائیوں کے جوش کی تعریف کرتے ہوئے دوبارہ یہاں آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    یوکے چائنا ڈریگن بوٹ فیسٹیول، 2012 میں متعارف کروایا گیا تھا اور یہ روایتی چینی ثقافت کے بااثر فیسٹیولز میں شامل ہو گیا۔ مانچسٹر میں چینی قونصل جنرل تھانگ روئی نے اس ایونٹ کے تبادلے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ سالفرڈ کے میئر پال ڈینٹ نے ڈریگن بوٹ کے اتحاد و تعاون کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ اس ایونٹ نے برطانوی شائقین کو چینی ورثے کی جھلک فراہم کی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان