• صفحہ اول>>کاروبار

    چائے کے چینی برینڈز عالمی سطح پر: چین کے خدمات کے شعبے کا ایک نیا باب

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-22

    ملائیشیا میں " چھا جی" کا سٹور (تصویر بشکریہ چھا جی)

    ملائیشیا میں " چھا جی" کا سٹور (تصویر بشکریہ چھا جی)

    22 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں چینی چائے کے جدید انداز کے لیے تیزی سے مقبول اور وسیع ہوتی چائنیز ٹی برینڈ چھاجہ نے جنوبی کوریا میں ایک ساتھ تین دکانیں کھولی ہیں۔برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں بھی نئے چینی چائے کے مشروبات برینڈ می شوئے آئس کریم اینڈ ٹی (می شوئے) کی پہلی دکان کے کھلنے کے اوقات سے قبل ہی اس کے سامنے طویل قطاریں لگ گئیں۔ برینڈ می شوئے کا ماسکوٹ، سنو کنگ 10 نمبر کی فٹ بال جرسی میں لوگوں کے ساتھ گپ شپ بھی کرتا ہے۔ آج، شہر میں اس کے 95 فیصد صارفین مقامی لوگ ہیں۔2025 کے آخر تک، می شوئے نے بیرون ملک تقریباً 4,500 دکانیں کھولی ہیں۔ اس دوران، ایک چینی چائے کےمشروب کی برینڈ "حے ٹی" جو خود کو " چینی طرز کی نئی چائے کا پیشرو" کہتی ہے ، اس نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، اور کینیڈا جیسی مارکیٹس میں قدم رکھا ہے، اور اس کے بیرون ملک آؤٹ لیٹس کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً چھ گنا بڑھ گئی ہے۔

    روایتی چائے کو ایک عام مال کے طور پر برآمد کرنے سے لے کر معیاری خدمات، مقامی آپریشنز اور حقیقی چینی ثقافتی تجربات کو بیرون ملک پیش کرنے تک، روایتی چائے کے حامل چینی مشروبات کے برینڈز عالمی سطح پر پھیل رہے ہیں۔یہ عالمی توسیع دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات میں بہت گہری تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ عالمی سطح پر چین کی ساکھ، مزاج اور دلکشی میں ایک شاندار تبدیلی کی علامت بھی ہے۔

    ایک طویل عرصے تک، دنیا کی چین کے بارے میں سمجھ بوجھ بنیادی طور پر "میڈ ان چائنا " کی عالمی کامیابی سے متاثر رہی۔ پچھلی دہائیوں میں، چین کی بین الاقوامی موجودگی کا تعلق قیمتی مصنوعات ، کپڑوں، گھریلو آلات، اور مشینری سے منسلک تھا۔ توجہ مصنوعات پر تھی، تجربات پر نہیں، ہارڈ ویئر پر تھی، ثقافت پر نہیں۔ دنیا نے ایک محنتی اور انتہائی قابل مینوفیکچرنگ طاقت کو دیکھا، لیکن چینی طرز زندگی، ثقافتی روایات اور لوگوں کے کردار کی گہرائی سے آگہی حاصل کرنے کے مواقع نسبتاً محدود تھے۔

    مال کی تجارت نے مضبوط تعلقات تو قائم کیے، لیکن چین کی کثیر جہتی، متحرک اور ایک تعلق محسوس کرنے والی تصویر مکمل طور پر پیش نہیں کی جاسکی۔

    سروس کی کھپت ثقافتی روابط کی سب سے عملی اور قابل رسائی شکل کی نمائندگی کرتی ہے۔ سروس کی عالمی نوعیت کی گہرائی اس میں ہے کہ یہ، دنیا کو چین کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کا ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔ ثقافتی ورثے کی گہری جڑیں، چینی برینڈز کی ایک نئی نسل کی مستقل سروس، مہارت کی بہتر کارکردگی، اور منفرد ثقافتی خصوصیات کے ذریعے چین کو بین الاقوامی سطح پر کامیابی مل رہی ہے۔

    ویت نام میں می شوئے کا سٹور  (تصویر بشکریہ می شوئے)

    ویت نام میں می شوئے کا سٹور (تصویر بشکریہ می شوئے)

    می شوئے نے ایک ایسا تجارتی ماڈل اپنایا ہے جو عالمی معیار کو مقامی تخصیص کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ایک پختہ فرنچائز آپریشن سسٹم اور جامع فراہمی کے نظام کی مدد سے، کمپنی مستقل طور پر مصنوعات اور خدمات کے معیار کو یقینی بناتی ہے جبکہ اپنے سنو کنگ میسکوٹ کو تخلیقی انداز کے ساتھ مقامی ثقافتی سیاق و سباق میں شامل کرتی ہے۔

    اس طرح، چینی طرز کے چائے کے مشروبات مقامی صارفین کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، انڈونیشیا میں کئی بچے می شوئے کے اشتہار کے گیت سے اپنی پہلی چینی عبارت سیکھتے ہیں: "میں تم سے محبت کرتا ہوں، تم مجھ سے محبت کرتے ہو، می شوئے آئس کریم اور چائے۔"

    دوسری طرف، حےٹی نے اپنی توجہ ، نوجوانوں کے رجحانات اور شہری طرز زندگی پر مرکوز کی ہے۔ مختلف شہروں کے ثقافتی پس منظر، خریداری کی عادات اور طرز زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ مصنوعات کی پیشکش، پیکجنگ ڈیزائن اور سٹور کے عملی تجربات میں مسلسل جدت لاتے رہتے ہیں ۔

    جدید چینی چائے کا ہر کپ چائے کی ہزاروں سالوں کی ثقافت کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ایک نوجوان، فیشن ایبل اور روزمرہ زندگی کے معمول کے طور پر پیش کی جانے والی یہ چائے دنیا بھر میں نوجوانوں کی زندگیوں کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔

    چینی جمالیات کے عالمی عروج سے لے کر روایتی چینی چائے کے مشروبات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت تک، دنیا ایک متحرک چین کا مشاہدہ کر رہی ہے جو گہرے ورثے کو جدید رجحانات، کشادگی کو شمولیت اور حقیقت پسندی کو رومانویت کے ساتھ ملاتا ہے۔ چین بطور ایک مساوی شریک اپنی ثقافتی کشش کی طرف متوجہ ہے اور مشترکہ روابط بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

    یہ چائے کے برینڈز چینی ثقافت کی کشش کو اجاگر کرتے ہیں۔ مستقبل میں، جب زیادہ چینی سروسز برینڈز عالمی سطح پر توسیع پائیں گے، تو چینی سرزمین پر پروان چڑھنے والے طرز زندگی، ثقافتی اقدار اور ترقی کے تصورات دنیا بھر میں مزید سامعین تک پہنچیں گے۔ چین، اس کے بدلے، دوسرے ممالک کے ساتھ زیادہ کھلے پن، شمولیت، اعتماد، اور زندگی کی توانائی کے ساتھ تعامل کرے گا اور باہمی تبادلوں و مشترکہ ترقی کے ذریعے آگے بڑھے گا۔

    ویڈیوز

    زبان