22 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی ماچا صنعت کی ترقیاتی رپورٹ 2026 میں بتایا گیا ہےکہ 2025 میں چین کی، ماچا کی پیداوار 12,000 ٹن سے زیادہ تھی جو عالمی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد ہے، جب کہ اس پچھلے تقریباً پانچ سالوں میں صنعت کا سالانہ کمپاونڈ گروتھ ریٹ اوسطاً 28.67 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صنعت کے ماہرین کے مطابق، دنیا بھر میں چینی ماچا کے لیے آرڈرز میں اضافہ محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ یہ طلب، رسد، اور ثقافتی کہانیوں کے ملنے کا نتیجہ ہے۔

صوبہ گوئے جو کی کاونٹی جیانگ کھو کے قصبے باپھان کے جیولونگ پہاڑ پر چائے کے باغات کا منظر ( پیپلز ڈیلی آن لائن-تھو من)
چین کے روایتی چائے اگانے والے علاقے تبدیل ہو رہے ہیں، اور صوبہ جہ جیانگ کی کاؤنٹی وویی اعلیٰ معیار کی چائے میں سب سے آگے ہے۔ ، کاؤنٹی کے ٹی ٹیکنالوجی سروس سٹیشن کی سربراہ جو شیا فین کہتے ہیں کہ اعلیٰ پائے کی روایتی چائے کی پیداوار کے لیے کافی محنت درکار ہوتی ہے اور مارکیٹ قریب قریب لبریز ہو رہی ہے۔
جیسے جیسے صارفین کی ترجیحات تیار شدہ چائے کے مشروبات کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، پروڈیوسرز نئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ جہ جیانگ شیانگ یو ٹی کمپنی، لمیٹڈ میں، آٹھ پیداوار ی لائنز مسلسل کام کر رہی ہیں، جہاں تازہ پتے 12 مراحل پر مشتمل عمل سے گزرتے ہیں تب عالمی سطح پر بھیجے جانے کے اعلیٰ ترین ماچا پاوڈر تیار ہوتا ہے۔
2019 میں ماچاکی پیداوار کا آغاز کرنے کے بعد سے ، کمپنی نے اعلیٰ معیار کی پیداوار کے لیے اپنے طریقے بہتر بنائے ہیں۔ جہ جیانگ میں ماچا کی پیداوار کے چار اہم علاقے ہیں: ہانگ جو، شاؤ شنگ، جِنہوا، اور ننگبو، نے پچھلے سال 8,851 ٹن پیدا وار کی ، جس کی مالیت 1.1 ارب یوآن (162.48 ملین ڈالر) تھی۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں، جہ جیانگ نے 140 ملین یوآن مالیت کی 1,242 ٹن ماچابرآمد کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 7.3 گنا کااضافہ ہے۔
صوبہ گوئے جو کے جنوب مغرب میں واقع تھونگ رین ماچا کی پیداوار کا ایک اور اہم ترین علاقہ ہے۔ اس کی انتہائی بلندی، کم عرض بلد، وافر دھند اور سورج کی محدود روشنی چائے کی کاشت کے لیے مثالی حالات فراہم کرتی ہیں۔
گوئی ٹی گروپ کے چیئرمین اور جنرل منیجر مینگ جو دہ کے مطابق،اپریل کے آخر تک، 1,100 ٹن ماچا کی پیداوار اور فروخت کی جا چکی تھی، جب کہ پیداوار کے آرڈرز سال کے دوسرے نصف میں بھی جاری ہیں۔

چین کے صوبے گوئے جو کے شہر ،تھونگ رین میں چائے کی پروسیسنگ کی ورکشاپ میں چائے کی پتیوں کو پروسیس کیا جا رہا ہے۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن-تھو من)
تھونگ رین ماچا بنیادی طور پر خوراک کی بین الاقوامی صنعت اور چائے کے پریمیم مشروبات کی مارکیٹ میں استعمال ہوتا ہے، جس کے ساتھ ملک اور بیرون ملک 300 سے زائد چائے کے جدید طرز کی مشروبات کی کمپنیز کے ساتھ شراکت داری قائم کی گئی ہے۔2025 میں شہر کی کل سالانہ پیداوار 2,500 ٹن تک پہنچ گئی، جس میں 1,300 ٹن کی برآمدات شامل ہیں جو سال بہ سال تین گنا بڑھیں جو کہ قومی سطح پر پہلے اور عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں، تھونگ رین کی ماچا برآمدات کی مقدار سال بہ سال 40 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی اور یہ 54 ممالک اور علاقوں تک پہنچ گئی۔
چائنا ٹی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر وانگ چھنگ نے ماچا کو چین کی چائے کی صنعتی چین کو بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک اہم شعبہ اور زراعت میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم لاگت والے معاہدے کی تیاری سے پریمیم گلوبل ماچاسپلائر بننے کے لیے ٹیکنالوجی اور معیار میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔معیاری ماچا کے لیے 800 سے 1,000 میش کی باریکی درکار ہوتی ہے۔اس معیار کو پورا کرنے کے لیے، گوئی ٹی گروپ نے اپنی انٹیلی جنٹ گرائینڈنگ لائنز کو 10 تک بڑھا دیا ہے، جو 1,200 سے 1,300 میش کی باریکی دے رہی ہیں۔ ایک 5,000 ٹن کا نوتعمیر شدہ کولڈ سٹوریج اجزا کے مزید تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
گوئی ٹی گروپ کے چیئرمین مینگ جو دہ کہتے ہیں کہ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے اشتراک سے ہم نے ماچا کے لیے مخصوص تحقیق وترقی کا ادارہ قائم کیا ہے جہاں چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے چائے کے تحقیقاتی ادارے، جیانگنان یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تکنیکی چیلنجز کا سامنا کرنے، مشترکہ تحقیق و ترقی کے پلیٹ فارم بنانے نیز چائے کی اقسام اور پروسیسنگ کی تکنیکوں کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے کام کیا جارہا ہے اور اب تک پیٹنٹ کی 40 سے زیادہ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
تھونگ رین کی ماچا نے یورپی یونین کے 500 سے زائد کیمیائی ٹیسٹ پاس کیے ہیں۔ اس تمام ترقی کے لیے مضبوط معیاری ڈھانچہ بہت ضروری ہے؛ جہ جیانگ نے چائے کے باغات کی انتظامیہ اور ماچا کی پروسیسنگ کے لیے تکنیکی معیار متعارف کروائے ہیں۔ 2026 کی ماچا کانفرنس میں ماچا کے لیے متعدد گروپ سٹینڈرڈز پیش کیے گئے۔چین بین الاقوامی سطح پر توسیع کی کوشش کر رہا ہے، اعلیٰ معیار کے ماچا کی طلب میں اضافہ اور صارفین کی آگاہی چیلنجز لاتی ہے۔
ماچا کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا ایک بڑی کامیابی بن سکتی ہے۔ ہانگ جو کی ڈسٹرکٹ یوہانگ کا جینگ شان ٹاؤن اپنی تھانگ شاہی دور سے منسوب چائے کے لیے مشہور ہےاور یہ 'دیئین چھا ' کی جائے پیدائش ہے۔ یہ چائے کو پھینٹنے کا وہ طریقہ ہے جس نے جاپان کی ماچا روایات پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں ۔ 2022 میں، یونیسکو نے 'چین میں روایتی چائے کی پروسیسنگ کی تکنیکوں اور متعلقہ سماجی طریقے' کو تسلیم کیا، جس میں جینگ شان چائے کی تقریب ایک اہم عنصر ہے، جس کے نتیجے میں 2025 تک یوہانگ کے ماچا کی برآمدات میں 70فی صد اضافہ ہوا۔
چین کے مختلف مقامات چائے کی ثقافت اور سیاحت کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھا رہے ہیں اور سیاحوں کے لیے متنوع تجربات تخلیق کر رہے ہیں۔ تھونگ رین ماچا صنعتی پارک اور خصوصی ڈسٹرکٹس کے منصوبے کے ساتھ، اپنے ثقافتی اثاثوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونگ طرز سے چائے کو پھینٹنے کے ورثے کی حفاظت کر رہا ہے۔ 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران، گوئے جو کا ہدف ، ماچا کو 10,000 کنزیومر پوائنٹس میں شامل کرنا اور 10 بلین یوان کی پیداورای مالیت حاصل کرنے کا ہے۔



