
چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو 22 جون کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئے شیانگ نے ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر، چین نے ملک کے مکمل صنعتی نظام اور ایک سپرلارج مارکیٹ جیسی برتریوں کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشن کو مضبوطی سے محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سپلائی چین، صنعتی چین اور ویلیو چین آپس میں گہرے جڑے ہوئے ہیں اور ہر ملک تعاون کی اس زنجیر میں ایک کڑی ہے ۔ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشاٹیلے، بین الاقوامی چیمبر آف کامرس اور گلوبل کونسل آف سسٹین ایبل مارکیٹس انیشی ایٹو سمیت دیگر تنظیموں کے سربراہان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔



