• صفحہ اول>>کاروبار

    چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں مختلف ممالک کی  شرکت چین کے معاشی مستقبل پر ان کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-06-24

    23 جون کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو سپلائی چین کے موضوع پرپہلی قومی سطح کی نمائش ہے۔ اس سال کی ایکسپومیں 85 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 1,200 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں۔ غیر ملکی نمائش کنندگان کا تناسب 36 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور صنعت کے رہنما اداروں کا تناسب 65 فیصد سے زائد ہے۔ ایکسپو میں مختلف ممالک کی کمپنیوں کی پرجوش شرکت چینی مارکیٹ کی ان کے لیے اہمیت اور چینی معاشی مستقبل پر ان کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان