
25 جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)24 جون کو چین کے ساحلی شہر دالیان میں ، سمر ڈیووس کے 17ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چینی معیشت نے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے آغاز پر استحکام، جدت، توانائی اور دنیا کے ساتھ انضمام کا مظاہرہ کیا ہے۔
چینی معیشت کی چار خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی معیشت نے "مضبوط لچک اور مثبت رفتار" برقرار رکھی ہے ، اس کے استحکام نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتِ حال میں درکار یقین فراہم کیا ہے اور ایک اہم "محفوظ پناہ گاہ" کا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کے ساتھ مربوط ہونے کے لیے، چین نے کھلے پن کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ 63 ممالک کو زیرو ٹیکس کی سہولت فراہم کی ہے، جبکہ اس کی درآمدات 17 سالوں سے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، درآمدات میں سال بہ سال 20.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جو برآمدات کی ترقی سے نمایاں طور پر آگے ہے۔
چینی وزیراعظم نے "چین کا موقع 2.0" کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے لیے، جامع اختراع پر مبنی خود مختاری اور اعلیٰ منافع کی سرمایہ کاری کے امکانات کی نمائندگی کرتا ہے۔
لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ کچھ لوگوں نے چین کی ٹیکنالوجی اور صنعتی جدت میں ترقی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، یہاں تک کہ چین کی ترقی کو عالمی معیشت کے لیے ایک دھچکے کے طور پر پیش کرتی "چین شاک 2.0" کی ایک نام نہاد کہانی پھیلائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ترقی کے لیے، 'چین کا موقع 2.0' کا مطلب ،جدید ٹیکنالوجیز تک وسیع رسائی اور ترقی کے فوائد کا زیادہ وسیع پیمانے پر اشتراک ہے۔



