
23 جون 2026 ۔چین کے جنوبی علاقے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناننگ میں ایک خاتون کاریگر ،جوانگ بروکیڈ سے مختلف طرح کی مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔ جوانگ بروکیڈ ،چین کی چار مشہور بروکیڈز میں سے ایک ہے جو اپنے شوخ ،چمکیلے رنگوں اور خوش قسمتی کی علامت مانے جانے والے ڈریگن اور فینکس جیسے نمونوں کے لیے مشہور ہے۔ جوانگ بروکیڈ بافندگی کا ہنر، ہان شاہی دور (202 قبل مسیح-220 عیسوی) سے تعلق رکھتا ہے اور 2006 میں اسے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی پہلی فہرست میں شامل کیا گیاتھا۔ کئی سالوں کے دوران، گوانگ شی میں جوانگ بروکیڈ کے جولاہے، قدیم تکنیکوں کی پاسداری کرتے ہوئے، بروکیڈ بافندگی کی مہارت اور مصنوعات کی ترقی میں مسلسل جدت لا رہے ہیں اور جوانگ بروکیڈ سے مختلف قسم کی مصنوعات تیار کی گئی ہیں، جن کی ملک کے اندر اور باہر دونوں جگہ اچھی مارکیٹ بن چکی ہے۔ (شنہوا/لو بوان)

23 جون 2026 ۔ گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناننگ میں جوانگ بروکیڈ کے سٹوڈیو میں ایک خاتون خریداری کے لیےمختلف اشیا پسند کر رہی ہیں ۔ (شنہوا/لو بوان)

5 مئی 2026۔ گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر لائے بن کی کاونٹی شن چھینگ میں ایک خاتون دستکار یہاں آنے والوں کے سامنے اس خاص کپڑے کی بنت بیان کر رہی ہیں۔(شنہوا۔ فان شاو گوانگ)

23 جون 2026۔ ۔ گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناننگ کےجوانگ بروکیڈ سٹوڈیو میں کاریگر خواتین ، مختلف دست کاریوں کی تیاری کے لیے بروکیڈ کے نمونے پسند کر رہی ہیں۔(شنہوا/لو بوان)

12 جون2026۔ گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے کے شہر لائے بن کی کاونٹی شن چھینگ میں سکول کے بچے بروکیڈ بننے کے عمل کا تجربہ کررہے ہیں۔(شنہوا۔ فان شاو گوانگ)



