• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    سپرکمپیوٹر درجہ بندی میں ، چین کا لا ئن شائن  سر فہرست

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-30

    30جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)شین زن کے نیشنل سپرکمپیوٹنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، چین کا لائن شائن سپرکمپیوٹر، ٹاپ 500 کی تازہ ترین فہرست میں 2.198 EFLOPS کی مستحکم ڈبل-پریسیژن کارکردگی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جو ہائی پرفارمنس لنپیک بینچ مارک پر 2 EFLOPS سے تجاوز کرنے والا پہلا سپرکمپیوٹر بن گیا ہے۔

    یہ سنگ میل مختلف ہارڈویئر اور پریسیژن معیار کا استعمال کرنے والے سپرکمپیوٹنگ اور انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ کے انضمام میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے ۔ سپرکمپیوٹنگ میں سائنسی کاموں کے لیے ڈبل-پریسیژن آپریشنز پر انحصار کیا گیا ہے، جبکہ انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ نے کم پریسیژن آپریشنز کو ترجیح دی ہے۔ حال ہی میں، ان شعبوں کے انضمام کا ایک رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    لائن شائن کے کے چیف ڈیزائنر لو یوتھونگ کاکہناہے کہ روایتی طور پر، ہارڈویئر انضمام نے سی پی یو-جی پی یو آرکیٹیکچر کا استعمال کیا ہے، لیکن یہ ماڈل اعلیٰ ڈیٹا ٹرانسفر کی قیمتوں اور کم استعمال شدہ وسائل کا شکار ہے۔ اس کے برعکس، لائن شائن ایک جدید "آن لائن ایکسیلیریشن" مکمل سی پی یو آرکیٹیکچر کا استعمال کرتا ہے، جو اپنے پروسیسرز میں AI میٹرکس ایکسیلیریشن یونٹس کو ضم کرتا ہے، جس سے بغیر جی پی یو کےاے آئی پر مشتمل کاموں کی موثر انجام دہی ممکن ہوتی ہے۔ مزید برآں، لائن شائن نیٹ ورکنگ، سٹوریج، سسٹم ڈیزائن، اور توانائی کی کارکردگی میں بھی جدیدیت کا حامل ہے، جو کمپیوٹنگ کی کارکردگی اور حقیقی دنیا کی ایپلی کیشنز میں انقلابی کامیابیوں کی طرف لے جاتی ہے۔

    شین زن کمپیوٹر فیڈریشن کے نائب ڈائریکٹر، لی کھائی کا کہنا ہے کہ لائن شائن نے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جدید ذہین کمپیوٹنگ کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا ہے، جو کہ فضائی اور سمندری سائنس، انجینئرنگ سیمیولیشن، مٹیریل سائنس، دوا کی دریافت، برین سائنس، سائنٹفک اے آئی اور بڑے ماڈل کے نتائج میں استعمال ہوتا ہے۔

    ہر چھ ماہ بعد شائع ہونے والی ٹاپ500 کی فہرست میں اکثر چینی سپر کمپیوٹرز اعلی درجے پر دیکھے گئے ہیں۔ تھیان حہ -1 نے 2010 میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ تھیان حہ-2 نے 2013 سے 2015 تک چھ ایڈیشنز کے لیے پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ سن وے تھائی حو لائٹ نے بھی 2016 اور 2017 کے درمیان چار بار پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    ویڈیوز

    زبان