• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    منگ لیان : چین کا ایک دوردراز پہاڑی قصبہ جو کافی کے ذریعے مستقبل بنا رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-30

    30جون2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) صبح کی روشنی ، صوبہ یوننان کی منگ لیان کاؤنٹی کی ایک پرسکون کافی شاپ کو جگاتی ہے۔ روایتی وا اسکرٹ میں ملبوس جاو حووا، کافی بینز پر گرم پانی ڈالتی ہے تو ہوا میں کیرامل اور پھلوں کی خوشبو پھیل جاتی ہے۔ اس نے کافی کا ایک گھونٹ بھرا اور ایک نرم مسکراہٹ اس کے چہرے پر پھیل گئی۔

    منگ لیان کاؤنٹی میں یہ کیفے ،جاؤ حووا اور اس کی بہن چلاتی ہیں، جہاں وہ اپنے کھیت سے حاصل کردہ کافی بینز فروخت کرتی ہیں اور فخریہ انداز میں وا ثقافتی ورثے کو محفوظ کرتی ہیں۔ لوگ یہاں کافی پیتے ہوئے نسل در نسل منتقل ہوتی وا خواتین کی روایتی بروکیڈ بننے کی تکنیکیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔(پیپلزڈیلی آن لائن۔ حو جن ہوئی)

    منگ لیان کاؤنٹی میں یہ کیفے ،جاؤ حووا اور اس کی بہن چلاتی ہیں، جہاں وہ اپنے کھیت سے حاصل کردہ کافی بینز فروخت کرتی ہیں اور فخریہ انداز میں وا ثقافتی ورثے کو محفوظ کرتی ہیں۔ لوگ یہاں کافی پیتے ہوئے نسل در نسل منتقل ہوتی وا خواتین کی روایتی بروکیڈ بننے کی تکنیکیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔(پیپلزڈیلی آن لائن۔ حو جن ہوئی)

    منگ لیان کی وا قومیت سے تعلق رکھنے والی جاو حووا ، اس قومیت کی ایک قابلِ فخر بیٹی ہے۔ جاؤ حووا کہتی ہیں کہ میرے والد نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کافی کی کاشت میں گزارا، لیکن انہیں کبھی بھی اسے پینے کا موقع نہیں ملا ۔ انہیں نہیں معلوم تھا کہ یہ کڑوی پھلیاں کہاں جاتی ہیں وہ بس اتنا جانتے تھے کہ کوئی آتا ہے، انہیں خریدتا ہے اور اس کے بدلے میں انہیں تھوڑی سی رقم دیتا ہے ،لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، اب یہ کافی ہمارے لیے کڑواہٹ نہیں مٹھاس ہے۔

    جوحووا نے کافی چیریز اور دیگر چیزوں کو پہاڑی راستوں سے لے کر جانے والے پک اپ ٹرکس کی عزت افزائی کے لیے اپنی برینڈ کا نام "پِکر کافی" رکھا ہے ، جو مقامی زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔

    آج، پکر کافی منگ لیان کی "سپیشل کافی سٹریٹ " کی مقبول ترین دکانوں میں سے ایک ہے۔ اس کی ویڈیوز نے اس دور دراز شہر اور کافی کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہے ۔یہ کافی بینز جاپان، آسٹریلیا اور دیگر مقامات پربھی بھیجے جا رہے ہیں۔

    کڑوی پھلیوں سے میٹھے کپ تک

    لی میے ینگ کا کام انہیں صوبہ یوننان کی کاونٹی منگ لیان کے پہاڑوں اور کھیتوں میں لے جاتا ہے۔ وہ ہر مقامی کافی برینڈ سے اچھی طرح واقف ہیں اور اس علاقے کی کافی کی صنعت کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/ کھو جیے)

    لی میے ینگ کا کام انہیں صوبہ یوننان کی کاونٹی منگ لیان کے پہاڑوں اور کھیتوں میں لے جاتا ہے۔ وہ ہر مقامی کافی برینڈ سے اچھی طرح واقف ہیں اور اس علاقے کی کافی کی صنعت کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ رکھتی ہیں۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/ کھو جیے)

    "کڑوی کافی کی پھلیوں" سے "میٹھے کپ" تک کی منتقلی اس سرحدی شہر کی ترقی کی کہانی سناتی ہے۔

    دائی زبان میں منگ لیان کا مطلب ہے "دریافت کی گئی ایک اچھی جگہ " ۔ اس کی کافی کی کہانی 1958 میں شروع ہوئی تھی اور 1980 کی دہائی میں اس کی اٹھان نے ایک نئی رفتار پکڑی تھی۔ لی میے ینگ ، منگ لیان کی چائے اور خصوصی حیاتیاتی صنعتوں کے مرکز کی ڈائریکٹر ہیں۔ اس سفر کو یاد کرتے ہوئے وہ بتاتی ہیں کہ حکومت کے کارکن اور دیہاتی مل کر ڈھلوانیں بناتے اور کافی کے پودے لگاتے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ بچپن میں، انہوں نے اپنے رہنماؤں کو کافی کی کاشت کی رہنمائی کرتے دیکھا اور اب وہ ، ایک رہنما کی حیثیت سے، اس کافی کو دنیا تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور اس روایت کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا ۔ جاو حووا کے والد ایک کسان تھے جنہوں نے کافی کے لیے زمین صاف کی۔ کئی سال بعد، جب ان کی بیٹی واپس آئی تو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اس نے ، ان رہنماؤں کی جانشین، لی میے ینگ کی مدد لی۔ جب اپریل 2023 میں یہاں"سپیشل کافی سٹریٹ "کھلی، تو بہت سے کسان اور دکان کے مالکان اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار تھے۔ لی میے اور ان کی ٹیم اپنے سرکاری فرائض مکمل کرنے کے بعد دکانوں پر جا کر گاہکوں کی مدد کرتیں اور مسائل حل کرتی تھیں۔

    جاو حووا اور اس کی بہن نے یہ کہتے ہوئے اپنی دکان کی چابی لی میے کو سونپ دی کہ "میں تم پر بھروسہ کرتی ہوں۔" لی میے ،مقامی حکام اور کمیونٹی کے درمیان مضبوط اعتماد کی یاد کے طور پر اب بھی اس چابی کو اپنے بیگ میں رکھتی ہیں۔

    منگ لیان کاونٹی کی وا قومیت کی خواتین کو ، کاونٹی کی کافی کی صنعت کے فروغ سے بہتر آمدن کے نئے مواقع ملے ہیں۔ (تصویر بشکریہ جاو حووا)

    منگ لیان کاونٹی کی وا قومیت کی خواتین کو ، کاونٹی کی کافی کی صنعت کے فروغ سے بہتر آمدن کے نئے مواقع ملے ہیں۔ (تصویر بشکریہ جاو حووا)

    لی میے ، جاو حووا جیسے نوجوان کاروباری تنظیم کاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ان کی مدد کرتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ افراد منگ لیان کافی کی کہانی کو بہترین طریقے سے پیش کرتے ہیں۔یہاں نوجوانوں کی واپسی کی حوصلہ افزائی کے لیے "ڈیجیٹل نومیڈ کمیونٹی" بنائی گئی ہے جہاں 1,000 یوان ($140) سے کم میں حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ رہائش گاہیں اور کام کی جگہیں ہیں اور زراعت سےبھنائی تک ، ای کامرس سے لائیو سٹریمنگ تک مفت تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اس معاونت کے ساتھ جاو حووا اب 20 سے زیادہ کارکنوں کے ساتھ ایک کافی فارم چلاتی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین ہیں اور وہ شاذ و نادر ہی کبھی پہاڑوں سے باہر گئی ہیں۔ پچھلے سال، وہ انہیں شنگ ری لا، لی جیانگ اور دالی گئیں جہاں جاکر وہ بہت خوش ہوئیں۔ وہ بیجنگ جانے کے خواب دیکھتے ہوئے کلاسیکی گیت، "بیجنگ کے سنہری پہاڑ" گاتی ہیں ۔

    ایک کپ کافی نےان کو ، چین کے باقی حصوں اور بڑے خوابوں سے منسلک کردیا ہے۔

    ایک نیا راستہ

    صوبہ یوننان کی کاونٹی منگ لیان کے ہرے بھرے پہاڑوں میں، گوان یانگ کی لیزک سٹیٹ،ایکو-ٹورازم، کافی کلچر اور آن لائن فروخت کے امتزاج سے ایک نمایاں کافی سٹیٹ بن چکی ہے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ کھو جیے)

    صوبہ یوننان کی کاونٹی منگ لیان کے ہرے بھرے پہاڑوں میں، گوان یانگ کی لیزک سٹیٹ،ایکو-ٹورازم، کافی کلچر اور آن لائن فروخت کے امتزاج سے ایک نمایاں کافی سٹیٹ بن چکی ہے۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ کھو جیے)

    منگ لیان کے مقامی رہائشی ، گوان یانگ نے ایک مختلف لیکن یہاں کی صنعت سے ہم آہنگ راستہ چنا ہے ۔ انہوں نے اپنی سٹیٹ کا نام "لیزک" رکھا، جس کا لاہو زبان میں مطلب ہے "وہ پہاڑ جس میں خزانے چھپے ہوں " ۔ کھن منگ میں کام کرنے کے دوران ،انہوں نے پہلی خاص بھنائی والی مخصوص کافی کا ذائقہ چکھا جس سے وہ اتنے متاثر ہوئے کہ 2017 میں اپنے علاقے میں واپس آئے پہلے دکانیں کھولیں ، پھر ایک کافی بھوننے کا مرکز قائم کیا اور آخر میں خود سے کافی کو کاشت کرنا شروع کیا۔

    وہ ذائقوں کا اصل منبع سمجھنا چاہتا تھا، انہوں نے مارکیٹ سے شروع ہوکر فارم تک آتی ایک "بیک ورڈ اپروچ" اپنائی ۔ کاشت کے لیے زمین کی تلاش کے دوران، دور پہاڑوں میں ایک سکول کی متروک عمارت کو دیکھا تو اسے صاف کر کے ،کافی کو خشک کرنے کے یارڈ، ورکشاپس اور مہمان خانوں میں تبدیل کر دیا۔ اس سکول کے سابق طلبہ اپنے پرانے سکول کی نئی شکل اور پہچان دیکھ کر اس کی جانب متوجہ ہوئے ۔

    حکومت نےبنیادی ڈھانچے کی فراہمی میں معاونت کی اور 400,000 یوان کی سبسڈی فراہم کی تاکہ 20 ہیکٹر پریمیم کافی بشمول مقبول ترین گیشا کافی کی کاشت کے لیے آبپاشی کا سمارٹ سسٹم قائم کیا جا سکے ۔ 2022-2023 کے سیزن میں، گوان کی سٹیٹ نے 86 گھرانوں میں 6.5 ملین یوان تقسیم کیے، جس سے اوسط آمدنی 75,600 یوان تک بڑھ گئی۔ گوان کی بیوی لائیو سٹریمنگ کا انتظام کرتی ہےاور بہن آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے۔ اس کے جذبے نے ایک خاندانی کاروبار تشکیل دیا ہے جو ایک پوری کمیونٹی کی معاونت کر رہاہے۔

    ایک مشترکہ ترکہ

    تین لوگ۔ تین راستے۔ ایک مشترکہ مستقبل۔

    ڈھلوانیں بنانے اور کافی کے اولین درخت لگانے والی بزرگ نسل سے لے کر، اس صنعت کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کرنے والے لی میے ینگ جیسے اہلکاروں تک اور اپنے آبائی گھر واپس آ کر ایک برینڈ تخلیق کرنے والے جاو حووا اور گوان لینگ جیسے نوجوان کاروباری تنظیم کاروں تک ، یہ نسل در نسل منتقل ہوتا ترکہ ہے ۔

    2021 میں، چین نے منگ لیان کافی بینز ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں کو پیش کیے۔ ہر سال وا پہاڑوں سے اٹھتی کافی کی خوشبو ٹوکیو، سڈنی، بیجنگ اور اس سے بھی آگے دور دور تک پھیلتی ہے ۔

    منگ لیان میں، "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں" صرف ایک نعرہ نہیں ہے،یہ ایک حقیقی زندگی ہے، جو ایک محتاط انداز سے کافی کے بیج بونے سے ، ایک نئے انداز میں بحال شدہ سکول اور ایک قابل اعتماد چابی کے ذریعے عمل میں لائی جاتی ہے۔ یہاں کا سب سے میٹھا پھل صرف کافی نہیں ہے بلکہ صبر کا وہ پھل ہے جو خاموش لگن، نسلوں کے تسلسل اور لوگوں کی خدمت کے سادہ مگر طاقتور تصور سے پیدا ہوتا ہے۔

    لزوک واقعی وہ پہاڑ ہو سکتا ہے جس میں خزانہ چھپا ہوتا ہے اور ان پہاڑوں کے لوگوں نے آخرکار وہ خزانہ پا لیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان