• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) جون میں 50.3 فیصد رہا

    (CRI)2026-07-01

    30 جون کوچین کے قومی ادارہ شماریات اور چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جون میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) 50.3 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ انڈیکس لگاتار چار مہینوں سے 50 فیصد یا اس سے اوپر رہا ہے اور مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز کا انڈیکس توسیع کی حد میں بڑھا ہے ۔ بڑے مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.7فیصد تک پہنچا اور اس کی توسیع جاری ہے۔ درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.5 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوانٹس زیادہ ہے اور یہ کاروباری حالات میں نمایاں بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جون میں سازوسامان کی تیاری کی صنعت کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 52.5 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹ زیادہ ہے اور یہ لگاتار چوتھے مہینے میں اضافہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان