یکم جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)25 سے 29 جون تک سنکیانگ کے شہر ارمچی میں منعقدہ نوویں چائنا- یوریشیا ایکسپو ایک تجارتی میلے سے کہیں زیادہ تھی ۔ یہ کہنا ہے اس ایکسپو میں آنے والے متعدد غیر ملکی افراد کا جن کے مطابق ایکسپو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لے کر سرحدی شراکت داریوں تک علاقائی تعاون کے مستقبل کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہاں نت نئے تصورات باہم ملتے ہیں، کاروبار ترقی کرتے ہیں اور نئے مواقع اور امکانات جنم لیتے ہیں۔



