
2 جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے تیار کردہ سی -909 کی کمرشل سروس کے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔مکمل طور پر چینی ساختہ یہ ہوائی جہاز،علاقائی ہوا بازی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر بھی تیزی سے اپنے قدم جما رہاہے۔
سی-909 کی پہلی تجارتی پرواز نے 28جون 2016 کو اے آر جے-21 کے نام سے اڑان بھری۔ چائنا ایرو سپیس مینیوفیکچرر (COMAC) کے مطابق پروازوں کے آغاز کے بعد سے اب تک اس جہاز نے 37 ملین سے زائد مسافروں کے سفر کو ممکن بنایا۔
چائنا ایرو سپیس مینیوفیکچرر کی رپورٹ کے مطابق، 10 سے زائد گاہکوں کو 186 سی-909 طیارے فراہم کیے جا چکے ہیں ۔یہ طیارے چین کے ریجنل جیٹ بیڑے کا تقریباً 70 فی صد ہیں جو 860 روٹس پر اڑ رہے ہیں اور روزانہ 180 شہروں کے لیے 500 سے زائد پروازیں ہوتی ہیں۔ اس طیارے میں 78 سے 97 مسافروں کی گنجائش ہے اور اس کی رینج 2,225 سے 3,700 کلومیٹر ہے۔ یہ مختصر اور تنگ رن ویز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بلند درجہ حرارت، انتہائی بلندی اور کراس ونڈ کی حالتوں میں اچھی کارکردگی دکھاتا ہے۔
حالیہ عرصے میں اس طیارے کا کردار مزید بڑ ھا ہے ۔مثلاً 22 جون کو سی -909 کی پہلی بزنس جیٹ پرواز شنگھائی سے بیجنگ کی جانب روانہ ہوئی ۔اس میں 12 سے 29 نشستوں کا انتظام ہے جب کہ آرام کرنے اور میٹنگز کے لیے علیحدہ جگہ موجود ہے۔اگلے ہی دن ،چھنگ دو ایر لائن کے سی-909 سنکیانگ کے ارمچی-حہ جنگ-کاشغر روٹ کا آغاز کیا 2500 میٹر بلند یہ روٹ سی-909 کا دوسرا ہائی پلیٹو روٹ ہے۔ جب 2016 میں تو چھنگ دو ایئر لائنز واحد ایئر لائن تھی جو اس جہاز کو استعمال کر رہی تھی اور اس کے پاس صرف ایک سی-909 جیٹ تھا اب اس کے پاس 31 طیارے ہیں۔
چھنگ دو ایئرلائنز کے چیف اکاؤنٹنٹ حوانگ لی یینگ کہتے ہیں کہ جب سے سی-909 کو سنکیانگ اور دیگر علاقوں میں ریجنل روٹس پر متعارف کروایا گیا ہے تو اس نے تو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں اقتصادی اور سماجی فوائد فراہم کیے ہیں۔سنکیانگ اور اندرون منگولیا خود اختیار علاقوں نیز صوبہ حیلونگ جیانگ جیسے مقامات پر، 70 سی-909 جیٹس کو 460 سے زائد روٹس پر متعارف کروایا گیا ہے اور 10 ملین سے زیادہ پیسنجر ٹرپس ریکارڈ کیے ہیں۔سنکیانگ میں، ترپان-آلتائی روٹ سے سفر کا وقت تقریباً ایک گھنٹہ 10 منٹ ہوگیا ہے، جب کہ ارمچی سے ٹرین کے ذریعے اسی دفر میں تقریباً 12 گھنٹے اور گاڑی کے ذریعے تقریباً آٹھ گھنٹے لگتے ہیں۔
سنکیانگ ایئرپورٹ گروپ کے سینئر مارکیٹنگ منیجر ، جو تھاو کے مطابق، سی -909 کے باعث دور دراز علاقوں میں لوگوں کے لیےسفر کی صورت حال بہتر ہوئی ہے، ہوائی سفر زیادہ سستا اور قابل رسائی ہو گیا ہے اور سیاحت کی طلب بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
اپریل 2023 میں انڈونیشیا میں سی -909 سروس میں آیا جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر اس کی توسیع ہوئی ہے۔ یہ اب انڈونیشیا، لاؤس اور ویتنام جیسی مارکیٹس میں 28 بین الاقوامی شہروں میں سروسز فراہم کر رہا ہے اور ایک ملین سے زیاہ پیسنجر ٹرپس کر چکا ہے۔
چائنا ایرو سپیس مینیوفیکچرر (COMAC) نے طیارے کے خصوصی ورژن بھی تیار کیے ہیں، جن میں بزنس ایوی ایشن ، کارگو ٹرانسپورٹ، ایمرجنسی ریسکیو کمانڈ اور مختلف اقسام کی دیگر طبی خدمات شامل ہیں۔2026 کے سنگاپور ایئر شو میں، شانشی وکٹری جنرل ایوی ایشن کو آگ بجھانے والے چھ سی -909 طیاروں کا آرڈر ملا۔



