
8جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اتوار کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون کے مہینے میں بھی چین کے لاجسٹکس کے شعبے نے توسیع کا سلسلہ جاری رکھا اور لاجسٹکس کی کاروباری سرگرمیوں کا اشاریہ مزید بہتر ہوا ہے ۔یہ گزشتہ ماہ 50.6 فیصد رہا، جو کہ مئی کے مقابلے میں 0.3 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
کل 12 ذیلی اشاریوں میں سے 9 اشاریے ترقی و کساد کی حد سے اوپر رہے، جبکہ کاروباری حجم اور نئے آرڈرز کے اشاریوں میں ماہانہ ،مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
فیڈریشن کے مطابق، الیکٹرانک اور مکینیکل ، ٹیلی کمیونیکیشن ، نقل و حمل کے سامان اور توانائی بچانے والے گھریلو آلات جیسے سرکردہ شعبوں میں چین کی مینوفیکچرنگ لاجسٹکس طلب کی ترقیاتی رفتار مستحکم ہے ۔
اس کے علاوہ، تعطیلات کے دوران ہونے والے اخراجات نے تھوک کی تجارت، ریٹیل چینز اور سپر مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جس سے جون میں صارفین سے متعلقہ لاجسٹکس طلب بھی مستحکم رہی ۔



