• صفحہ اول>>کاروبار

    پانڈا بانڈز ،چینی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کے عکاس ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-15

    پانڈا بانڈز، غیر ملکی اداروں کی جانب سے یوان میں جاری کردہ قرض کی ضمانتیں ہیں، جنہوں نے رواں سال زبردست ترقی کی ہے۔ صرف پہلے پانچ ماہ میں جاری کردہ بانڈز، 130 ارب یوان ($19.13 ارب) سے تجاوز کر چکے ہیں، جس سے مارکیٹ ایک مجموعی سالانہ ریکارڈ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    دو دہائیاں قبل 2005 میں، پہلے پانڈا بانڈز کا اجرا ہوا تھا ۔حالیہ برسوں میں، مارکیٹ تیز رفتار ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں مارکیٹ کی گہرائی، اجرا کنندگان کے تنوع اور بین الاقوامی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں ۔

    پہلا واضح رجحان ،خود مختار اجرا کنندگان اور بڑے بین الاقوامی اداروں کا اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آنا ہے۔ آج، اجرا کنندگان میں خود مختار ادارے، کثیر الجہت ترقیاتی ادارے، بڑے بین الاقوامی مالیاتی ادارے، اور ملٹی نیشنل کارپوریشنز شامل ہیں۔ اس سال، پاکستان اور قازقستان جیسے خود مختار اجرا کنندگان نے کامیابی کے ساتھ مارکیٹ میں قدم رکھا ہے، جس سے شرکا کے تنوع میں مزید اضافہ ہوا۔

    دوسرا، مارکیٹ کا ڈھانچہ بہتر ہوتا جا رہا ہے، جس کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ درمیانے اور طویل مدتی پانڈا بانڈز کے اجرا کا حصہ بڑھ رہا ہے، جو چین کی طویل مدتی ترقی پر اعتماد اور چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پانڈا بانڈز کی تجارت میں مالیاتی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے، مارکیٹ کی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    بین الاقوامی اجرا کنندگان کی بڑھتی ہوئی تعدا د، چین کے ادارہ جاتی ڈھانچے، اقتصادی منظر نامے اور یوان پر مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ اس رجحان کو بڑھانے میں تین عوامل خاص طور پر اہم رہے ہیں۔

    پہلا، مالیاتی لاگت میں اضافی فائدہ یوان کی مالیات کو مزید پرکشش بنا رہا ہے۔ چونکہ امریکی ڈالر کی شرحِ سود نسبتاً بلند رہتی ہے، ایسے میں چین کے نسبتاً کم مالیاتی اخراجات نے پانڈا بانڈز کو قرض لینے بین الاقوامی اداروں کے لیے ایک پرکشش انتخاب بنا دیا ہے۔ اسی دوران، چینی یوان ایک پیچیدہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی ماحول کے باوجود عموماً مستحکم رہا ہے، جس سے اجرا کنندگان اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

    پانڈا بانڈ مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس ترقی کے ساتھ ہی ہانگ کانگ میں جاری کردہ آف شور یوان بانڈز پر مشتمل ڈم سم بانڈ مارکیٹ بھی بڑھ رہی ہے۔ یہ بین الاقوامی مالیات کے لیے ، ایک کرنسی کے طور پر چینی یوان کی اہم صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    مزید برآں، ادارہ جاتی ڈھانچے میں بہتری نے بھی پانڈا بانڈ مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنا دیا ہے۔

    حالیہ برسوں میں، چین نے پانڈا بانڈ مارکیٹ کے بنیادی ضوابط کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جس میں مارکیٹ تک رسائی، معلومات کے ظاہر کرنے اور حاصل کردہ فنڈز کے استعمال پر توجہ دی گئی ہے۔ رجسٹریشن اور اجرا کے عمل کو آسان بنایا گیا ہےاور جمع کردہ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے قواعد میں نرمی کی گئی ہے۔ اجرا کنندگان اب حاصل کردہ رقم کو بیرون ملک بھیج سکتے ہیں، جس سے سرمایےکے انتظام میں زیادہ لچک ملتی ہے۔

    یہ تبدیلیاں پانڈا بانڈ مارکیٹ کو مزید پرکشش بنا رہی ہیں اور طویل مدتی ترقی پر ،غیر ملکی اداروں کے اعتماد کو مضبوط کر رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں، پانڈا بانڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت یوان کی بین الاقوامی حیثیت سے جڑی ہوئی ہے۔

    حالیہ برسوں میں، عالمی سطح پر چینی یوان کی قبولیت اور پہچان میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں مزید کاروباری و مالیاتی ادارے تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے یوان کا استعمال کر رہے ہیں اور ملٹی نیشنل کمپنیز کی بڑھتی ہوئی تعداد اسے اپنے گلوبل ٹرئیژری مینیجمنٹ سسٹم میں شامل کر رہی ہیں۔پانڈا بانڈز، اجرا کنندگان کی یوان ادائیگیوں اور سرحد پار ادائیگیوں کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں جب کہ ان کے قرض کے پورٹ فولیو کو بھی متنوع بناتے ہیں۔

    مستقبل میں، جیسے جیسے پانڈا بانڈز کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچہ ترقی کرتا جائے گا، یوان کی بین الاقوامی حیثیت مستحکم طور پر ترقی کرے گی اور چین کی داخلی بانڈ مارکیٹ مزید کھلتی جائے گی۔ ان اعدادو شمار کی روشنی میں، پانڈا بانڈ مارکیٹ میں اجرا کے حجم، مصنوعات کی جدت اور سرمایہ کاروں کی شمولیت میں نمایاں ترقی متوقع ہے۔

    ویڈیوز

    زبان