• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان کا، 2030 تک ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا منصوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-16

    16جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوبی چین کے صوبے ہائی نان نے، 2030 تک ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگانے کا ہدف طے کیا ہے۔ صوبے کا یہ اقدام ملک کی نئی توانائی کی گاڑیوں (NEVs) کی طرف منتقلی میں ہونے والی پیش رفت کی سرکردگی کر رہا ہے۔

    ہائی نان کے 2026-2030 کے صوبائی منصوبے میں قومی ماحولیاتی تمدن کے نمائشی علاقے کی تعمیر کے حوالےسے بیان کیا گیا ہے کہ 2030 تک ہائی نان میں ماسوائے خصوصی مقاصد کی گاڑیوں کے، دیگر تمام نئی اور تبدیل کی جانے والی نجی گاڑیاں نیز عوامی خدمات اور تجارتی آپریشنز میں نئی اور متبادل گاڑیاں NEVs ہوں گی۔

    ایک اندازے کے مطابق،2025 میں ہائی نان کی گاڑیوں کی کل تعداد میں NEVs کا حصہ 23.75 فیصد تھا جو بڑھ کر 45 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ حال ہی میں جاری کردہ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اپنے چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کو بھی بہتر بنائے گا، جس میں گاڑیوں اور چارجنگ پائل کے تناسب کو کم کر کے 2.5 سے 1 رکھا جائے گا۔

    ہائی نان نے 2018 میں ہی، 2030 تک ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگانے کا ہدف پیش کیا تھا اور یہ چین کے صوبائی سطح کے علاقوں میں اس طرح کا ہدف پیش کرنے والا پہلا علاقہ تھا۔

    ایک ایسے وقت میں جب مغرب نے"گرین پالیسیز" سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے اس منصوبے سےچین کی کاربن نیوٹریلٹی اور نیو انرجی وہیکلز (NEV) کے عزم کی توثیق پر آن لائن بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال کے اواخر میں، یورپی کمیشن نے 2035 سے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر مؤثر پابندی میں نرمی کےمنصوبے کا اعلان کیا، جو پیچھے ہٹنے کی ایک نمایاں علامت ہے۔

    ہائی نان کے محکمہِ صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اکتوبر 2025 تک، ہائی نان میں نیو انرجی وہیکلز کی شرح 67.14 فیصد تک ہو چکی تھی، یعنی یہاں ہر تین میں سے دو نئی رجسٹرڈ گاڑیاں نیو انرجی وہیکلز تھیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں، صوبے نے نیو انرجی وہیکلز کی مارکیٹ کے تناسب اور ملکیتی نیو انرجی وہیکلز میں تناسب کے لحاظ سے بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    نیو انرجی وہیکلز کی جانب تیز رفتار منتقلی صوبے کی توانائی کے ڈھانچے میں تبدیلی کی بنیاد پر ہے۔ جون 2026 کے آخر میں، ہائی نان کی فوٹو وولٹک اور ہوا کی طاقت سے حاصل کی گئی،نئی توانائی کی تنصیبی صلاحیت،  اس کی کل تنصیبی صلاحیت کا 50.1 فیصد تھی۔اپنے 2026-2030 کے منصوبے میں، ہائی نان نے صاف توانائی سے اضافی بجلی کی طلب پوری کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ،سمندری ہوا کی صلاحیت کو بڑھانے، ہوا-سورج کے مربوط منصوبوں کی تلاش کرنے اور کئی سمندری فوٹو وولٹک نمائشی منصوبے بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    گزشتہ سال ستمبر میں چین نے اپنے نئے قومی عزم کی شراکت کے اعلان میں، 2035 کے لیے بلند اہداف مقرر کیے۔ ان میں معیشت میں خالص گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو عروج کی سطح سے 7 سے 10 فیصد تک کم کرنا، کل توانائی کی کھپت میں نان فوسل فیول کے حصے کو 30 فیصد سے زیادہ بڑھانا اور ہوا اور سورج کی طاقت کی تنصیبی صلاحیت کو 2020 کی سطح سے چھ گنا سے زیادہ بڑھانا شامل ہے۔

    ویڈیوز

    زبان