• صفحہ اول>>دنیا

    آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت صفر پر آ گئی ہے، ایران

    (CRI)2026-07-20

    مقامی وقت کے مطابق 18 جولائی کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس نے مشرقی امریکی وقت کے مطابق 18 تاریخ کی رات ساڑھے 11 بجے ایران کے خلاف جاری حملوں کا آٹھواں مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک صدر ٹرمپ اپنے مقررہ فوجی اہداف حاصل نہیں کر لیتے۔ایرانی ذرائع کے مطابق 19 تاریخ کو ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ سے وابستہ ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی آمدورفت صفر تک پہنچ گئی ہے۔ جب تک امریکہ اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے گا، آبنائے ہرمز بند رہے گا، اور اسے عبور کرنے کی کسی بھی کوشش کا ایران کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔ اسی روز اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے چیف آف سٹاف ایال ضمیرنے کہا کہ آئی ڈی ایف ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے 19 تاریخ کو کہا کہ وہ ایران کے دارخوین میں زیر تعمیر جوہری بجلی گھر کی تعمیراتی سائٹ پر رات کے وقت ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل، ایران کی جوہری توانائی تنظیم نے کہا تھا کہ اسی روز صبح تقریباً 3 بج کر 39منٹ پر امریکہ نے جنوب مغربی ایران کے علاقے دارخوین میں واقع جوہری بجلی گھر کی تعمیراتی سائٹ کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام نے اس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان