• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    اے آئی ایجنٹس خدمات کی صحت مند ترقی کے لیے دس قانونی اصول" پر وائٹ پیپر جاری

    (CRI)2026-07-20

    20 جولائی کو عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 کے ذیلی فورم "مصنوعی ذہانت پر قانونی حکمرانی فورم" کا انعقاد ہوا۔ فورم کے دوران " اے آئی ایجنٹس خدمات کی صحت مند ترقی کے لیے دس قانونی اصول" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔یہ وائٹ پیپر ایسٹ چائنا یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے انسٹی ٹیوٹ برائے مصنوعی ذہانت اور قانونی حکمرانی کی تحقیقی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اس میں اے آئی ایجنٹس کی ترقی سے متعلق چین کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ سنگاپور، امریکہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے نگرانی کے طریقۂ کار کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں اے آئی ایجنٹس خدمات کی حکمرانی کے لیے دس بنیادی اصول پیش کیے گئے ہیں، جن میں سبز ترقی، اقدار کی رہنمائی اور ذمہ داری سمیت دیگر اہم پہلو شامل ہیں۔ وائٹ پیپر میں صنعت کے لیے قانونی معیارات کے قیام اور نگرانی کی قانون سازی کے لئے عملی رہنمائی فراہم کی گئی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں قانونی حکمرانی کے لیے بنیادی اصول اور نفاذ کے راستے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان