• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    شی زانگ میں "پولو" کاتنے کی روایتی تیکنیک  کا ایک نیا دور

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-20

    چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر  شان نان  کی کاونٹی گونگ گار کی کوئم شی ٹاون شپ میں  ایک ورثے کے مرکز میں رکھی گئی   شی زانگ کے روایتی  اونی کپڑے کوئم شی  پولو   کے روایتی ملبوسات اور تخلیقی ثقافتی مصنوعات ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔ تسیرنگ نوربو)

    20جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)دریائے یارلونگ زانگ بو کے ساتھ چلتے جنوبی جانب ایک راستے پر مڑیں تو فضا میں اون کی مخصوص خوشبو محسوس ہوتی ہے ۔ یہاں کوئم شی پولو کے ورثے کا ایک نیا مرکز کھلا ہے جہاں بغیر رنگ کی گئی خام اون اور روایتی کھڈیوں کے ساتھ ساتھ روایتی ثقافتی مصنوعات بھی موجود ہیں۔ ایک ایسی جگہ بھی ہے جہاں سے کی گئی لائیواسٹریم مارکیٹنگ نے پولو مصنوعات کی فروخت کے چینلز کو بڑھایا ہے۔

    شیو وو گاؤں کی ، 50 کے پیٹے کی بافندہ دی کیئے روایتی کھڈی پر پولو کاتتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ 17 سال کی عمر میں انہوں نے پولو بننے کا آغاز کیا تھا۔

    ان سے کچھ ہی دور ، بافندہ پاسانگ وپلُو کاتنے کی ایک خاص طرز کا تیسری نسل کا وارث ہے جسے خود اختیار علاقے کے سطح پر غیر مادّی ثقافتی ورثہ تسلیم کیا جا چکا ہے۔ ان کی ورکشاپ میں شاگردوں کو تربیت دی جاتی ہے اور اس وقت یہاں 30 سے زیادہ کارکن کام کر رہے ہیں ۔یہاں کی مصنوعات جنوبی چین کے صوبے ہائی نان سمیت مختلف علاقوں میں بھیجی جا رہی ہیں۔پاسانگ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس معاونت اور ہنر کی تربیت نے انہیں فن پر زیادہ توجہ دینے پر آمادہ کیا ہے۔

    تصویر : چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر  شان نان  کی کوئم شی ٹاون شپ کے  شیو وو گاؤں کی ، 50 کے پیٹے کی  بافندہ  دی کیئے روایتی کھڈی پر  پولو  کات رہی  ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ تسیرنگ نوربو)

    تصویر : چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر شان نان کی کوئم شی ٹاون شپ کے شیو وو گاؤں کی ، 50 کے پیٹے کی بافندہ دی کیئے روایتی کھڈی پر پولو کات رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ تسیرنگ نوربو)

    کوئم شی ٹاؤن شپ کے 587 گھرانوں میں سے 300 سے زیادہ پولو کاتنے میں ماہر ہیں۔ وراثتی مرکز کے افتتاح پر، گونگ گار کاؤنٹی نے اپنا پہلا پولو تھیم خریداری ایونٹ بھی شروع کیا۔ اس ایونٹ میں ایک مرکزی خریداری ماڈل استعمال کیا گیا جس سے تقریباً 1 ملین یوان (147,000 ڈالر) کی اشیا فروخت ہوئیں۔

    تصویر : چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر  شان نان  کی کاونٹی گونگ گار کی کوئم شی ٹاون شپ  کے کوئم شی  پولو   ورثے کے مرکز میں رکھی گئی مختلف مصنوعات ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ تسیرنگ نوربو)

    تصویر : چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر شان نان کی کاونٹی گونگ گار کی کوئم شی ٹاون شپ کے کوئم شی پولو ورثے کے مرکز میں رکھی گئی مختلف مصنوعات ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ تسیرنگ نوربو)

    تصویر : چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر  شان نان  کی کوئم شی ٹاون شپ  کے  شیو وو گاؤں کی بافندہ،  دی کیئے  ہاتھ سے بنی گئی پولو  دکھا رہی ہیں ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ تسیرنگ نوربو)

    تصویر : چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کے شہر شان نان کی کوئم شی ٹاون شپ کے شیو وو گاؤں کی بافندہ، دی کیئے ہاتھ سے بنی گئی پولو دکھا رہی ہیں ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ تسیرنگ نوربو)

    ویڈیوز

    زبان