
چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی جانب سے 20 جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارتِ صنعت اور آئی ٹی کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے چین کی اختراعی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں سامنے آ رہی ہیں۔
مقررہ سائز سے بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، اور اے آئی کے اوپن سورس لارج ماڈلز کی عالمی سطح پر مجموعی ڈاؤن لوڈز کی تعداد 10 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال 114 لازمی قومی معیارات اور 1403 صنعتی معیارات وضع کیے گئے ہیں۔ اسی دوران مقررہ حجم سے بڑی آلات سازی کی صنعت اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ صنعت کی اضافی قدر میں بالترتیب 9.3 فیصد اور 13.3 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مزید برآں، کمپیوٹر اور دفتری آلات کی تیاری اور ایرو اسپیس سازوسامان کی صنعت سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاری ڈبل ڈیجٹ کی شرح سے بڑھی، جبکہ سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مقررہ حجم سے بڑی صنعتی "لٹل جائنٹ" کمپنیوں اور ہائی ٹیک اداروں کے منافع میں سالانہ بنیاد پر 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



