
صوبہ شائنشی کی کاونٹی جینگ بیان کے قصبے لونگ جو کی خوبصورت مناظر سے بھرپور وادی بولانگ میں بارش کے بعد سیاح ، وادی کے جغرافیائی لینڈ سکیپ کی دلکشی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ سون تھنگ)
24جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں، وادی بولانگ میں بارش کے بعد سرخ رنگت کے بھر بھرے پتھروں کی اس زمین کا رنگ مزید گہرا اور چمکیلا ہوگیا، دھند کی دبیز چادر نے اس خوبصورت علاقے کو ڈھانپ لیا تو سیاحوں کے لیے یہ دلکش مناظر یاد گار بن گئے۔
ہزاروں سالوں کے دوران ہوا کی کٹاؤ اور بہتے پانی کے عمل سے دان شیا کی زمین ، تہہ در تہہ بھر بھرے پتھروں سے تشکیل پائی ہے جو بڑی لہروں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ جینگ بیان کے منفرد جغرافیائی منظرنامے، پرسکون ایکو سسٹم اور ثقافتی ورثے کی بدولت سیاح اسے سیاحت کی ایک نئی منزل قرار دے رہے ہیں ۔ اپنے منفرد جغرافیائی وسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، کاؤنٹی نے سیاحت کی بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے، سیاحوں کے لیے یہاں دیکھنے اور مشاہدے کے تجربات کو بڑھانے اور ثقافت و سیاحت کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے، جس سے اس کے ماحولیاتی اثاثوں کو دیہی بحالی کے مضبوط انجن میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

صوبہ شائنشی کے شہر یولین کی کاونٹی جینگ بیان کے قصبے لونگ جو کی خوبصورت مناظر سے بھرپور وادی بولانگ میں بارش کے بعد سیاح ، وادی کے جغرافیائی لینڈ سکیپ کی دلکشی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ سون تھنگ)

صوبہ شائنشی کے شہر یولین کی کاونٹی جینگ بیان کے قصبے لونگ جو کی خوبصورت مناظر سے بھرپور وادی بولانگ کا دلکش جغرافیائی لینڈ سکیپ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ سون تھنگ)

صوبہ شائنشی کے شہر یولین کی کاونٹی جینگ بیان کے قصبے لونگ جو کی خوبصورت مناظر سے بھرپور وادی بولانگ میں بارش کے بعد سیاح خوشگوار انداز میں وادی کی خوبصورتی اور ماحول سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ سون تھنگ)

صوبہ شائنشی کے قصبے لونگ جو کی خوبصورت وادی بولانگ میں سیاح وادی کی خوبصورتی کو کیمرے میں محفوظ کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ بائی لینگ یان)

صوبہ شائنشی کے شہر یولین کی کاونٹی جینگ بیان کے قصبے لونگ جو کی خوبصورت مناظر سے بھرپور وادی بولانگ میں بارش کے بعد سرخ رنگت کے بھر بھرے پتھروں کی اس زمین پر سبزے نے ایک انتہائی دلکش منظر تخلیق کیا ہے ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ بائی لینگ یان)

صوبہ شائنشی کی کاونٹی جینگ بیان کے قصبے لونگ جو کی وادی بولانگ میں سرخ رنگت کے بھر بھرے پتھروں کے ساتھ سبزے کا خوبصورت فضائی منظر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ بائی لینگ یان)



