• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    فیلڈز میڈلز پانے والے چینی ریاضی دان دینگ یو اور وانگ حونگ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-24

     23جولائی 2026۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں منعقدہ، ریاضی دانوں کی بین الاقوامی کانفرنس 2026 میں فیلڈز میڈل پانے والے چینی ریاضی دان دینگ یو (بائیں جانب سے پہلے)اور وانگ حونگ (دائیں جانب سے پہلی) امریکا اور کینیڈا کے فیلڈزمیڈلسٹس کے ساتھ ۔(شنہوا۔ لی روئی)

     23جولائی 2026۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا میں منعقدہ، ریاضی دانوں کی بین الاقوامی کانفرنس 2026 میں فیلڈز میڈل پانے والے چینی ریاضی دان دینگ یو (بائیں جانب سے پہلے)اور وانگ حونگ (دائیں جانب سے پہلی) امریکا اور کینیڈا کے فیلڈزمیڈلسٹس کے ساتھ ۔(شنہوا۔ لی روئی)

    24جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)23 جولائی کو فلاڈیلفیا میں منعقدہ ریاضی دانوں کی بین الاقوامی کانفرنس 2026 میں چینی ریاضی دان دینگ یو اور وانگ حونگ نے فیلڈز میڈلز حاصل کیے۔ انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین نے جزوی تفاضلی مساوات (PDEs) پر کام کے لیے دینگ یو کو جب کہ وانگ حونگ کو ہارمونک تجزیہ اور جیومیٹرک میجر تھیوری میں ان کی شراکتوں کے لیے ایوارڈز دینے کا اعلان کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

    چینی ریاضی دان ،دینگ یو 1989 میں پیدا ہوئے، جب کہ وانگ حونگ 1991 کی پیدائش ہیں۔ دونوں نے اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم پیکنگ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ اس وقت دینگ یو شکاگو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں جب کہ وانگ حونگ فرانس کے انسٹی ٹیوٹ ڈیس ہاٹیس ٹودیس سائنسز اور نیو یارک یونیورسٹی کے کورینٹ انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر ہیں۔

    فیلڈز میڈل ریاضی کا ایک اعلیٰ بین الاقوامی انعام ہے جو ہر چار سال بعد 40 سال سے کم عمر کے دو سے چار نوجوان محققین کو ریاضی کے شعبے میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں اور شراکت کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔رواں سال کل چار ریاضی دونوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا جن میں چین کے دینگ یو اور وانگ حونگ کے علاوہ امریکا کے جان پارڈن اور کینیڈا کے جیکب سیمرمن شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان