
27جولائی 2026۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈرم اینڈ بیل ٹاورز کے درمیان ایک چوک میں لوگ روایتی کھیل، شٹل کاک کِک کھیل رہے ہیں۔ (شنہوا-ژانگ شیاویو)
28جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 27جولائی کو بیجنگ سینٹرل ایکسس کی یونیسکو عالمی ورثے کی فہرست میں شمولیت کے دو سال مکمل ہوئے۔ فہرست میں شمولیت کے بعد سے 7.8 کلومیٹر طویل اس ایکسس کو ایک نئی زندگی ملی ہے اور مزید سیاح، بیجنگ کے تاریخی ورثے کی جانب متوجہ ہوئے ہیں جہاں قدیم فن تعمیر اور جدید زندگی کا ملاپ ہوتا ہے۔
بیجنگ سینٹرل ایکسس روایتی چینی شہری منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے ، جو شمال میں بیل اینڈ ڈرم ٹاورز کی طرف اور جنوب میں یونگ دِنگ مین گیٹ کی جانب پھیلا ہوا ہے۔ قدیم تاریخی شہر کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والا یہ علاقہ، بیجنگ کی شہری ترقی کی تاریخ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے،یہ چینی تہذیب کے تسلسل کا گواہ اور مختلف ادوار میں دارالحکومت کی ترقی کا عکاس ہے۔

27 جولائی 2026 ۔ سیاح، بیجنگ کے شیان نونگ تھن ٹیمپل میں قائم، قدیم فن تعمیر کے میوزیم میں تصاویر لے رہے ہیں۔(شنہوا-ژانگ شیاویو)

27 جولائی 2026۔ ڈرم ٹاور سے لی گئی تصویر میں بیجنگ کے سینٹرل ایکسس کا فضائی منظر۔(شنہوا-ژانگ شیاویو)

27 جولائی 2026۔ بیجنگ کی چھیان مین پیڈسٹرین سٹریٹ کی سیر کے لیے لوگ، سٹریٹ ٹرام میں سوار ہو رہے ہیں۔ (شنہوا۔ حو جنگ وین)

27 جولائی 2026۔ زینگ یانگ مین آرچر ٹاور سے لی گئی تصویر میں بیجنگ کی چھیان مین پیڈسٹرین سٹریٹ کا فضائی منظر۔ (شنہوا۔ حو جنگ وین)

27 جولائی 2026۔ سیاح، بیجنگ کی چھیان مین پیڈسٹرین سٹریٹ میں چہل قدمی کر رہے ہیں اور تصاویر لے رہے ہیں۔ (شنہوا۔ حو جنگ وین)

27 جولائی 2026۔ سیاح، بیجنگ کے ڈرم ٹاور میں پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔ (شنہوا۔ حو جنگ وین)



