• صفحہ اول>>دنیا

    آبنائے ہرمز  کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران اور امریکہ کے مؤقف میں اختلاف برقرار

    (CRI)2026-08-05

    ایران اور عمان اس وقت آبنائے ہرمز میں ایک نئے بحری راستے کے تعین پر کام کر رہے ہیں۔چار تاریخ کو ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ دونوں ممالک اس معاملے پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق تکنیکی اور سیاسی دونوں سطحوں پر مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ تمام مذاکرات مکمل ہونے کے بعد حتمی نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

    بقائی نے ایک بار پھر اس بات کی تردید کی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات ہو رہے ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند رہے گی۔

    دوسری جانب اسی روز امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے امریکی محکمہ خارجہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عمان اور ایران کے درمیان ہونے والے متعلقہ مذاکرات اور رابطوں میں شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم معاہدے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور امید ہے کہ اس پر جلد اتفاق ہو جائے گا۔

    ویڈیوز

    زبان