
11 اگست 2026۔ وسطی چین کے صوبے حہ نان کے شہر کھائی فنگ کی کاونٹی وئے شی میں عملے کے ارکان سڑک پر سے سیلابی پانی نکال رہے ہیں۔ "ڈولفن"، رواں سال کا 13واں طوفان ہے جس کے نتیجے میں، مشرقی اور وسطی چین کے بڑے حصے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی حکام ممکنہ خطرات کو ختم کرنے اور لوگوں کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ (شنہوا-لی شن یی)

11 اگست 2026۔ وسطی چین کے صوبہ حہ نان کے شہر نان یانگ میں شہری انتظامیہ کے عملے کا ایک رکن، عوام کی حفاظت کی خاطر، سڑک کے گہرے پانی میں ڈوبے حصے سے خبردار کرنے کے لیے، مخصوص انتباہی پٹی لگا رہا ہے۔ (شنہوا-گاو سونگ)

11 اگست 2026۔ وسطی چین کے صوبہ حہ نان کے شہر نان یانگ میں صفائی کے عملے کا ایک رکن، سڑک پر سیلابی پانی میں ڈوبے گٹر والی جگہ پر ٹریفک کون رکھ رہاہے۔ (شنہوا-گاو سونگ)

11 اگست 2026۔ صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ میں الیکٹریشنز، شدید بارشوں سے پاور لائنز کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (شنہوا-کھانگ حونگ جن)

11 اگست 2026۔ وسطی چین کے صوبے حو نان کے شہر شیانگ یانگ کی ڈسٹرکٹ شیانگ چھینگ میں، ایمرجنسی ڈرینیج ٹرک کے ذریعے سیلابی پانی نکالا جا رہا ہے۔ (شنہوا-یانگ دونگ)

11 اگست 2026۔ صوبہ حہ نان کے شہر لویانگ کی ڈسٹرکٹ چھان حہ میں، سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر، حفاظتی اقدامات کے طور پر پانی کے اخراج کے لیے سڑک پر پائپ بچھائے جا رہے ہیں۔ (شنہوا-لی وئے چھاو)

11 اگست 2026۔ صوبہ جیانگ سو کے شہر تھائی جو کی ڈسٹرکٹ جیانگ یان میں رات کے وقت فضائی ڈرون کی مدد سے لی گئی تصویر میں الیکٹریشنز، ہائی ولٹیج پاور لائنز کی مرمت کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ (شنہوا-تھانگ دہ حونگ)



