چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز نے بتایا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق 10 اکتوبر کی صبح 1 بج کر 56 منٹ پر پاناما میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت پاناما سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے کچھ ہی دیر بعد ملک میں 5 یا اس سے زیادہ شدت کے متعدد آفٹر شاکس بھی آئے۔ حکام نے تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔
شدید زلزلے کے باعث پاناما میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ملک کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد پروازوں کا آپریشن بتدریج بحال کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی، جبکہ ملک کے چھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ تاہم پاناما کینال کی سرگرمیاں عارضی طور پر معمول کے مطابق جاری رہیں۔



