• صفحہ اول>>دنیا

    پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام علاقائی سلامتی پر بات چیت کے لیے تہران میں جمع

    (CRI)2026-10-27

    رواں سال فروری کے اواخر میں امریکہ نے ایران کے خلاف "ایپک فیوری" کے نام سے فوجی حملے شروع کیے تھے۔ آٹھ ماہ بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف محدود پیمانے پر "ایپک فیوری" آپریشن دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

    26 اکتوبر کو امریکی حکام نے مزید انکشاف کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجی دستے تیار ہیں اور صدر ٹرمپ کے حکم کی صورت میں حکم ملنے کے 96 گھنٹوں کے اندر ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کر سکتے ہیں۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ فوجی تصادم کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام ایرانی دارالحکومت تہران میں جمع ہوئےتاکہ کشیدگی کم کرنے، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے ممکنہ طریقے تلاش کیے جا سکیں۔

    ویڈیوز

    زبان