• صفحہ اول>>دنیا

    سوڈان کا ایتھوپیا پر سینکڑوں شہریوں اور فوجیوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے ہلاک کرنے کا الزام

    (CRI)2026-11-02

    مقامی وقت کے مطابق یکم نومبر کو سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈانی حکومت نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور افریقی یونین کی امن و سلامتی کونسل سے رجوع کیا ہے جس میں ایتھوپیا کی حکومت پر سوڈان کے خلاف "جارحیت" کا الزام لگایا گیا ہے۔

    اسی روز سوڈان کی خودمختاری کونسل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ایتھوپیا کی سرزمین سے کیے گئے ڈرون حملوں کے نتیجے میں سوڈان میں سیکڑوں شہری اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

    بیان کے مطابق، 15 فروری سے 27 اکتوبر تک ایتھوپیا کی سرزمین سے سوڈان پر 70 ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں 187 خودکش ڈرونز استعمال کیے گئے، جبکہ مسلح ڈرونز کے ذریعے 82 مرتبہ گولہ بارود گرایا گیا۔ ان حملوں میں 484 شہری اور 176 سوڈانی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ 200 فوجی زخمی ہوئے۔

    ویڈیوز

    زبان