
بیجنگ کی یان چھنگ ڈسٹرکٹ میں دیوارِ چین کے بادالنگ سیکشن پر "چائنا گریٹ وال میوزیم"، جسے مرمت و تجدید کے بعد دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے۔ (تصویر۔ یِن شنگ یون)
3 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)24 اکتوبر کو بیجنگ کی یان چھنگ ڈسٹرکٹ میں دیوارِ چین کے بادالنگ سیکشن پر قائم "چائنا گریٹ وال میوزیم" کو آزمائشی آپریشنز کے لیے کھول دیا گیا اور اس میں داخلہ مفت ہے۔
1994 میں کھولا گیا یہ میوزیم، اپریل 2022 میں مرمت و تجدید کے لیے بند کیا گیا تھا، جس کے بعد جون 2026 میں، مرمت شدہ عمارت کی جانچ کا آخری اور حتمی مرحلہ مکمل ہوا۔ تقریباً 16,000 مربع میٹر کے رقبے پر قائم اس میوزیم کی مرمت و تجدید، عظیم دیوار کی طرز سے متاثر ہے اور اسی لیے دیوار کی قدیم قلعہ بندی، گزرگاہوں اور اردگرد کی پہاڑیوں کے ساتھ اس کی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے عمارت کی اونچائی 16 میٹر سے کم کر کے 9 میٹر کر دی گئی ہے، تاکہ یہ زیادہ قدرتی انداز میں ارد گرد کے قدرتی مناظر میں ضم ہو سکے۔
اس میوزیم میں، چین کے 24 میوزیمز سے 700 سے زائد نادر اشیا کی نمائشیں کی گئی ہیں جو، عظیم دیوار کی تاریخ، ثقافت اور روح کو دریافت کرتی ہیں، اس عظیم دیوار کی ترقی کو چینی تہذیب کی علامت کے طور پر سامنے لاتی ہیں اور چین کی قومی برادری کی تشکیل میں اس کے کردار کھوجتی ہیں۔ میوزیم کا مقصد عظیم دیوار کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کے لیے قومی نمائش گاہ نیز علمی تحقیق اور بین الاقوامی تبادلے کا مرکز بننا ہے۔
آزمائشی آپریشنز کے دوران، میوزیم ماسوائے منگل کے روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ اس دوران پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر یومیہ آمد و رفت 4,000 تک محدود ہوگی تاہم بغیر موزوں شناختی دستاویزات کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بیجنگ کی یان چھنگ ڈسٹرکٹ میں دیوارِ چین کے بادالنگ سیکشن پر، "چائنا گریٹ وال میوزیم" میں لوگ نمائش پر رکھی گئی تصاویر کو دیکھ رہے ہیں۔ (تصویر۔ یِن شنگ یون)

بیجنگ کی یان چھنگ ڈسٹرکٹ میں دیوارِ چین کے بادالنگ سیکشن پر، "چائنا گریٹ وال میوزیم" میں خاتون نمائش پر رکھی گئی اشیا کی تصاویر کھینچ رہی ہیں۔ (تصویر۔ یِن شنگ یون)

بیجنگ کی یان چھنگ ڈسٹرکٹ میں دیوارِ چین کے بادالنگ سیکشن پر، "چائنا گریٹ وال میوزیم" میں نمائش پر رکھے گئے دیوار کے مختلف حصوں کے نمونے۔ (تصویر۔ یِن شنگ یون)

بیجنگ کی یان چھنگ ڈسٹرکٹ میں دیوارِ چین کے بادالنگ سیکشن پر، "چائنا گریٹ وال میوزیم" کے اندرونی حصے کا منظر۔ (تصویر۔ یِن شنگ یون)



