• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کی منصوعی ذہانت کی ترقی کی رفتاراور اطلاق کا پیمانہ دنیا میں صف اول میں آتا ہے ، چین کا قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات

    (CRI)2026-11-04

    3 تاریخ کو، چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ چین کی مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار اور اطلاق کا پیمانہ دنیا میں صف اول میں آتا ہے۔ ملک کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران، چین "اے آئی پلس" ایکشن کو مزید گہرا اور وسیع کرے گا اور مزید منظرناموں میں اس کے نفاذ کو فروغ دے گا۔ اطلاعات کے مطابق صنعتی شعبے میں چین میں 10 ہزار سے زائد جدید سمارٹ فیکٹریاں بنائی جا چکی ہیں۔ زراعت میں، فیلڈ مینجمنٹ زیادہ درست ہوتی جا رہی ہے جبکہ سروس سیکٹر میں، ذہین ایجنٹ فنانس، لاجسٹکس اور بیرونی تجارت میں بڑے پیمانے پر استعمال ہورہے ہیں جو خودکار انداز میں معاہدے کا جائزہ، کسٹم ڈیکلریشن، ٹیکس کی ادائیگی اور دعووں کے تصفیے جیسے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مصنوعی ذہانت کی بدولت بیماریوں کے جائزے کے دورانیے کو نمایاں طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ تاحال چین میں 8,000 سے زیادہ نچلی سطح کے صحت کی دیکھ بھال کے ادارے کلاؤڈ اے آئی امیجنگ سروسز سے منسلک ہو چکے ہیں، جس سے تشخیص کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان