مقامی وقت کے مطابق 4 نومبر کو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شکست کی وجہ کافی حد تک ایران کے ساتھ جنگ ہے، کیونکہ اس جنگ نے قلیل مدت میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی تھیں، لیکن اگر دوبارہ موقع ملے تو وہ پھر بھی وہی فیصلہ کریں گے، اور کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے نہیں دیں گے۔ ٹرمپ نے اسی دن یہ بھی کہا کہ وہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹائیں گے۔
امریکی ذرائع کے مطابق، امریکی کانگریس کا ایوانِ نمائندگان ممکنہ طور پر امریکی وزیر دفاع کے مواخذے کے لیےاگلے ہفتے ووٹنگ کر سکتا ہے۔ ریاست کینٹکی کے ریپبلکن وفاقی رکن پارلیمان ٹامس میسی نے کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ اگلے ہفتے کانگریس میں دوبارہ اجلاس کے بعد پیٹ ہیگستھ کے خلاف ووٹنگ کروائی جائے جس کے بارے میں کئی ریپبلکن ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ یہ مواخذہ منظور ہو جائےگا۔



