• صفحہ اول>>کاروبار

    جیانگ شی میں ٹینجرین کی چنائی کا موسم اپنے عروج پر (3)

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-16
    جیانگ شی میں ٹینجرین کی چنائی کا موسم اپنے عروج پر
    13 نومبر 2026۔ صوبہ جیانگ شی کے شہر شن یو کے گاؤں، حونگ چھیاؤ کے پھلوں کے باغات میں گاؤں کے لوگ، چنے ہوئے پھل کو منتقل کر رہے ہیں۔ (شِنہوا - وان شیانگ)

    16 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شن یو کے تقریباً 220,000 مو، یعنی تقریباً 14,667 ہیکٹر، پر پھیلے باغات میں، ٹینجرین کی فصل مکمل تیار ہے اور چنائی کا موسم عروج پر ہے۔ شن یو کے یہ سنگترے اس علاقے کی نمایاں زرعی پیداوار ہیں۔ یہ چین بھر میں فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ، ملائیشیا، فلپائن اور روس سمیت بیرونِ ملک منڈیوں میں بھی بھیجے جاتے ہیں۔ توقع ہے کہ رواں سال، اس شہر کے ٹینجرین کی پیداوار تقریباً 600 ملین کلوگرام رہے گی جب کہ مجموعی مالیت 2.5 ارب یوآن (تقریباً 375 ملین امریکی ڈالر) رہے گی جس سے 80,000 سے زیادہ کسانوں کو روزگار اور بہتر آمدن میں مدد ملے گی۔

    ویڈیوز

    زبان