18 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) سانگے ڈرولما، میٹوک گاؤں، میٹوک کاؤنٹی، نینگچی شہر، جنوب مغربی چین کے شی زانگ خود مختار علاقے کے ایک دیہاتی نے تازہ چنی ہوئی چائے کی پتیوں کو لاجسٹک کنٹینر میں پیک کیا۔ کچھ دیر کے بعد، ایک ڈرون، جو 50 کلوگرام وزن کو لے کر 15 کلومیٹر سے زیادہ اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، نے اڑان بھری ۔ چند منٹوں میں، 20 کلو گرام سے زیادہ چائے کی پتیاں 10 کلومیٹر دور گودام تك پہنچ گئیں۔
سانگے ڈرولما نے کہا، "اس سے پہلے، ہمیں چائے کو اُٹھا كر پہاڑ سے نیچے لے جانا پڑتا تھا، اور کچھ باغات اس سے بھی اونچے اور دور ہیں۔ موسم بہار کی بارشیں اکثر سڑکوں کو کیچڑ میں تبدیل کر دیتی ہیں، جس سے آمدورفت مشکل ہو جاتی ہے۔ ڈرون کا استعمال بہت تیز اور آسان ہے۔"
شی زانگ کی کم اونچائی کی معیشت کی منظم ترقی کو فروغ دینے کے لیے، شی زانگ یی زو ٹیکنالوجی کمپنی) (Yizhou Technology Co., Ltd نے حال ہی میں میٹک کاؤنٹی میں ڈرون ٹیسٹ پروازں کے لیے لاجسٹک کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی۔ ٹیسٹوں میں بہت سے منظرناموں کا احاطہ کیا گیا، بشمول ترسیل لاجسٹکس، زرعی مصنوعات کی نقل و حمل، چائے کے باغات کا معائنہ، جنگلاتی گشت، اور ٹریفک کی نگرانی وغیرہ۔
نینگچی میں ڈیلیوری کمپنی وے ٹی او ایکسپریس (YTO Express )کے جنرل منیجر لی فینگ وی نے ڈرون کی ترسیل کے فوائد کو خود دیکھا ہے۔
لی نے کہا، "میٹوک کاؤنٹی کی کاؤنٹی سیٹ میں ہمارے آؤٹ لیٹ سے گاؤں تک آزمائشی پرواز كےذریعے تقریباً 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ کار کے ذریعے، ایک ہی سفر میں عموماً 40 منٹ لگتے ہیں، لیکن ڈرون نے اسے چند منٹوں میں مکمل کر لیا،" آزمائشی پرواز میں استعمال ہونے والے ڈرون کے علاوہ، جڑواں روٹر، پٹرول سے چلنے والے ہیوی لفٹ ڈرون بھی ہیں جو 150 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتے ہیں، 110 کلومیٹر سے زیادہ پرواز کر سکتے ہیں اور 6000 میٹر سے زیادہ کی بلندی تک پہنچ سکتے ہیں۔ نیویگیشن سیٹلائٹ بے ڈو (BeiDou)سسٹم سے لیس، وہ پرواز کے درست اور محفوظ راستوں کو یقینی بناتے ہیں۔
ڈرون آپریٹر ما ویجن نے کہا، "مستقبل میں، ہم متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مزید آزمائشی پروازیں کریں گے، جس سے مقامی زرعی مصنوعات کو تیزی سے مارکیٹ تک پہنچنے اور ہنگامی سپلائی لانے میں مدد ملے گی۔"