14 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوب مشرقی چین کے صوبے فوجیان کے جزیرے ڈونگشن کے گاوں آوجیاؤ میں اترتی شام ،دن کے خوبصورت ترین لمحات میں ڈھل رہی ہے۔
سمندر کنارے ونڈ ٹربائن آہستہ رفتاری سے گھوم رہے ہیں ، سنہری روشنی سے گاؤں کے رنگین گھر مزید چمک گئے ہیں۔ پوری کمیونٹی بھرپور نارنجی رنگ میں نہا گئی ہے ۔ جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے، گاؤں والے اپنے دن بھر کے کام سمیٹ کر گھروں کی جانب روانہ ہوتے ہیں ۔ یہ وہ وقت ہے جب ماہی گیروں کے اس چھوٹے سےگاؤں میں خوب گہما گہمی کا ماحول ہوتا ہے۔