• صفحہ اول>>معاشرہ

    ملاحظہ کیجیے ! چینی کاریگر وں کی کیکڑے چھیلنے کی مہارت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-04-16

    16 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوب مشرقی چین کے صوبہ فوجیان کی ڈونگشن کاؤنٹی کے گاؤں آوجیاؤ میں، آبی مصنوعات کی ایک کمپنی کی مصروف پروڈکشن ورکشاپ میں کارکنان بھرپور مہارت اور سرعت کے ساتھ کیکڑوں کو چھیل رہے ہیں۔

    آوجیاؤ گاؤں اور آس پاس کی کمیونٹیز کے بہت سے کارکن اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے یہاں جز وقتی کام کرتے ہیں۔یہ گاوں سمندری خوراک کی پروسیسنگ کے متعدد اداروں کا گڑھ ہے جو تازہ مقامی شکار کو ڈبہ بند کیکڑوں اور دیگر سمندری خوارک کی صورت میں تیار کرتے ہیں۔ ان کی مصنوعات عالمی منڈیوں خصوصاً یورپ اور امریکا کی اہم منڈیوں میں بھی جگہ بنا چکی ہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان