17 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) مشرقی چین کے صوبہ شانڈونگ میں موجود شہر حیزے کو "پیونی کے دارالحکومت" کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں دلکش پھولوں کے صرف مناظر اور خشبو ہی نہیں بلکہ ان سے بنے خاص پکوان بھی موجود ہیں ۔اپریل میں پھولوں کے سیزن کے دوران، روسی سیاحہ ایلینا ڈیوڈووا نے حیزے کی مشہور "پیونی بینکوئٹ" کا تجربہ کرنے کے لیے ساؤژو پیونی گارڈن کا دورہ کیا ۔
تروتازہ ٹھنڈی پیونی پنکھڑیوں کے سلاد سے لے کر نازک پیونی کی شکل کی مٹھائیوں تک، مقامی لوگوں نے ان پھولوں کو اپنے کھانوں میں تخلیقی طریقے سے شامل کر لیا ہے، جس سے بہار کی خوبصورتی پکوان کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ کئی ریستوران اب موسمی پیونی پر مبنی مینو پیش کرتے ہیں، جو پھولوں کی اس دعوت میں موجود سیاحوں کی آنکھوں اور ذائقے دونوں کو محظوظ کرتے ہیں۔