• صفحہ اول>>ثقافت

    کمبوڈیا میں  "چائنا فلم ویک" 2025 کا پنوم پن میں آغاز

    (CRI)2025-04-18
    کمبوڈیا میں  

    17 اپریل کی سہ پہر کمبوڈیا میں " چائنا فلم ویک "2025 کی افتتاحی تقریب پنوم پن میں منعقد ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔" چائنا فلم ویک " کے انعقاد سے چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوامی دوستی کی مضبوطی پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کی وزیر ثقافت و فنون لطیفہ پنساگنا نے اس بات پر زور دیا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فلم سمیت مختلف ثقافتی شعبوں میں قریبی تعاون ہے اور کمبوڈیا اور چین کے درمیان فلمی صنعت میں تعاون مختلف منصوبوں کے ذریعے مسلسل مضبوط اور بڑھایا گیا ہے۔ امید ہے کہ کمبوڈیا میں "چینی فلم ویک" دونوں فریقوں کے لئے خیالات کا تبادلہ ، دوستی اور اتحاد کو بڑھانے ،کمبوڈیا-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک پلیٹ فارم بن جائے گا۔

    اس سال فلم ویک 17 سے 21 اپریل تک جاری رہے گا۔ فلم ویک کے دوران چین اور کمبوڈیا نے "عوامی جمہوریہ چین کی فلم ایڈمنسٹریشن اور مملکت کمبوڈیا کی وزارت ثقافت و فنون لطیفہ کے درمیان فلم تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت "پر دستخط کیے۔

    ویڈیوز

    زبان