16 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 14 اپریل کی سہ پہر، چین کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ وانگ گینگ نے بیجنگ میں پاکستان نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے چیئرمین محمد شہریار سلطان سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے چین پاکستان ہائی وے کے بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی تعاون جیسے امور پر گہرائی سے تبادلہ ءخیال کیا۔
وانگ گینگ نے محمد شہریار سلطان اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نقل و حمل کا رابطہ چین اور پاکستان کے درمیان عملی تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی نقل و حمل کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور نقل و حمل کے کئی بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جو چین اور پاکستان کے درمیان رابطوں کی سطح کو بہتر بنانے اور مقامی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ دونوں فریق قریبی رابطے اور تبادلے کو برقرار رکھیں گے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنائیں گے،چین پاك اقتصادی راہداری کےاہم نقل و حمل کے منصوبوں کی تعمیر کو منظم انداز میں آگے بڑھائیں گے، روڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تبادلے اور تعاون کو جاری رکھیں گے، اور مشترکہ طور پر چین پاك اقتصادی راہداری نقل و حمل کے باہمی روابط كے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیں گے۔
محمد شہریار سلطان نے چین کی وزارت ٹرانسپورٹ كیطویل مدتی مضبوط حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔امید ظاہر كیہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو مذید گہرا کریں گےاور جدید ٹیکنالوجی اور تجربات سے سیکھنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نقل و حمل کے رابطوں کو مسلسل فروغ دیں گے۔
ملاقات کے بعد، دونوں فریقین کے ہائی وے کے محکموں نے مشترکہ طور پر چین پاک قراقرم ہائی وے (تھاکوٹ - ریکوٹ) (قومی شاہراہ 35) ری لائنمنٹ پراجیکٹ پر ایک بین الحكومتی مشترکہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا۔