19 اپریل کو بیجنگ میں دنیا کی پہلی ہیومنائڈ روبوٹ ہاف میراتھن منعقد ہوئی ۔ بیجنگ ہیومینائڈ روبوٹ انوویشن سینٹر کی جانب سے تیار کردہ ہیومنائڈ روبوٹ "تیان گونگ الٹرا" نے 2:40:42 کے وقت کے ساتھ فنش لائن عبور کی اور چیمپیئن شپ جیت لی۔
اس مقابلے میں دنیا کی روبوٹ کمپنیوں، سائنسی تحقیقی اداروں، روبوٹ کلبوں، یونیورسٹیوں اور دیگر اختراعی اداروں کی جانب سے تیار کردہ ہیومنائڈ روبوٹس نے حصہ لیا، جس سے انسان اور مشین کے اشتراک سے ہونے والے مقابلو ں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔