• صفحہ اول>>دنیا

    امریکی تعلیمی برادری کا اجتماعی احتجاج۔ حکومتی مداخلت کے خلاف مشترکہ بیان پر 100 سے زائد جامعات کے دستخط

    (CRI)2025-04-23

    مقامی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح ایسوسی ایشن آف امریکن کالجز اینڈ یونیورسٹیز نے ایک اہم بیان جاری کیا، جس پر سینکڑوں امریکی جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان نے دستخط کیے، جن میں ہارورڈ یونیورسٹی، پرنسٹن یونیورسٹی، براؤن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہوائی اور کنیکٹی کٹ اسٹیٹ کمیونٹی کالج شامل ہیں۔ بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کی " امریکی اعلیٰ تعلیم کو خطرے میں ڈالنے والی حد سے زیادہ ناجائز مداخلت" پر تنقید کی گئی ہے اور مالی ذرائع سے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر جبر کرنے کے حکومتی عمل کی مزاحمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم جائز حکومتی نگرانی کی مخالفت نہیں کرتے، لیکن تدریس اور کیمپس کے دیگر امور میں حکومت کی غیر مناسب مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔"

    ہارورڈ یونیورسٹی نے مقامی وقت کے مطابق 21 اپریل کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں حکومت پر وفاقی فنڈز منجمد کرکے ہارورڈ کے تعلیمی فیصلوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان