• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز  24 اپریل کی  شام 5 بجکر 17 منٹ پر لانچ  کیا جائے گا

    (CRI)2025-04-23
    شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز  24 اپریل کی  شام 5 بجکر 17 منٹ پر لانچ  کیا جائے گا

    شینژو -20 انسان بردار مشن کی پریس کانفرنس23 اپریل کی صبح جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق مشن ہیڈکوارٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق 24 اپریل کو شام 5 بجکر 17 منٹ پر شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز لانچ کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق یہ مشن خلائی اسٹیشن کی ایپلی کیشن اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں پانچواں انسان بردار مشن ہے اور انسان بردار خلائی منصوبے کا 35واں مشن ہے۔ اس مشن کا بنیادی مقصد شینزو-19 کے عملے کے ساتھ تبدیلی کے عمل کو مکمل کرنا، تقریباً 6 ماہ تک خلائی اسٹیشن میں قیام کے دوران خلائی سائنس اور ایپلی کیشن تجربات کرنا،کیبن سے باہر کی سرگرمیاں انجام دینا، خلائی ملبے سے تحفظ کے آلات کی تنصیب، ایکسٹرا وہیکیولر پے لوڈ اور دیگر آلات کی تنصیب سمیت مشن کو انجام دینا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ شینژو-19 خلاباز کا عملہ شینژو-20 خلاباز عملے کے ساتھ مدار میں گردش مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر واپس جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان