• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    پاکستانی خلابازوں کا انتخاب جاری ہے، ایک   خلابازپے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر خلائی مشن میں شامل ہو گا

    (CRI)2025-04-23

    شینزو -20 انسان بردار مشن کی پریس کانفرنس 23 اپریل کی صبح جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق رواں سال فروری کے آخر میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ، پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ پرائمری سلیکشن پاکستان میں کی جائے گی اور سیکنڈری اور حتمی سلیکشن چین میں ہو گی اور دو پاکستانی خلابازوں کو چین میں ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ چین کے خلائی اسٹیشن کے ساتھ مشن پلاننگ اور تعاون کی پیش رفت کے مطابق، ایک پاکستانی خلاباز پے لوڈ ایکسپرٹ کی حیثیت سے مشترکہ پرواز میں حصہ لے گا اور مدار میں قیام کی مدت کے دوران نہ صرف عملے کا روزمرہ کا کام مکمل کرے گا بلکہ پاکستانی سائنسی تجربات کا آپریشن بھی انجام دے گا۔

    ترجمان کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے خلابازوں نے ٹیم میں شامل ہونے کے بعد کام کرنے اور رہنے کے ماحول کے مطابق اپنے آپ کو تیزی سے ڈھال لیا ہے، انھوں نے تندہی اور لگن سے تربیت کی ہے اور تمام امور اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔فی الحال، وہ ایرو اسپیس پروفیشنل ٹیکنالوجی سے متعلق مطالعہ اور تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خلاباز پے لوڈ ماہرین کے طور پر، 2026 کے اوائل میں اپنے پہلے مشن پر روانہ ہوں گے۔

    ویڈیوز

    زبان