• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    شینزو-20 انسان بردار مشن کے خلاباز عملے کا اعلان

    (CRI)2025-04-23
    شینزو-20 انسان بردار مشن کے خلاباز عملے کا اعلان

    بیجنگ وقت کے مطابق 24 اپریل کو شام 5 بجکر 17 منٹ پر شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز لانچ کیا جائے گا۔ شینزو -20انسان بردار مشن کا خلاباز عملہ تین خلابازوں،چھن دونگ،چھن چونگ روئی اور وانگ جیے پر مشتمل ہے اور اس مشن کے کمانڈر چھن دونگ ہیں۔

    خلا باز چھن دونگ نے شینزو -11 اور شینزو- 14 کے انسان بردار مشن انجام دیئے تھے جبکہ چھن چونگ روئی اور وانگ جیے اپنا پہلا خلائی مشن انجام دے رہے ہیں۔ چھن چونگ روئی ایئر فورس کے پائلٹ تھے اور وانگ جیے ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے اسپیس ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں انجینئر تھے۔

    ویڈیوز

    زبان