• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین کے تعون سے پاکستان میں زراعت اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے تربیتی پروگرام: وزیراعظم کا بیان

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-04-23

    23 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز کہا کہ چین کی حمایت سے پاکستانی زرعی گریجویٹس ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، یعنی زراعت کے شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    زراعت کے شعبے میں تربیت کے لیے چین جانے والے پہلے گروپ کے ایک ہزار گریجویٹس کے لیے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ یہ طلباء ملک کی کاشتکاری کے طریقوں میں انقلاب لانے کے لیے درکار علم اور مہارت کے ساتھ لوٹیں گے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ "جدید تربیت حاصل کرکے یہ طلباء غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، برآمدات کو فروغ دینے اور لاکھوں کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔"

    وزیراعظم نے چینی قیادت کا اس پروگرام کو ممکن بنانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جسے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور پائیدار دوستی کا ثبوت قرار دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا "چین ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور ہم اس کے غیرمتزلزل تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے،"ان کا مزید کہنا تھا کہ "چین جانے والے ہمارے نوجوان گریجویٹس دوستی، علم اور تعاون کا پل ثابت ہوں گے۔"

    چینی حکومت کی معاونت سے چلنے والے پروگرام کے تحت، پاکستان بھر سے 300 گریجویٹس پہلے مرحلے میں چین کا سفر کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان